الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی باوقار موجودگی میں  ڈیجیٹل میلہ اور متعدد پہل کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ کاآغاز

Posted On: 04 JUL 2022 9:59PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیراعظم  جناب نریندر مودی جی نے 4 جولائی 2022 کو ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ کی تقریبات کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندرپٹیل جی ، الیکٹرانکس اورآئی ٹی کےعزت مآب وزیر جناب اشونی ویشنو جی  ، الیکٹرانکس اورآئی ٹی کے عزت مآب وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر جی  اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔

عزت مآب وزیراعظم نے ڈیجیٹل میلہ کا دورہ کیا ، اس میں ڈیجیٹل سولوشنس اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز سے متعلق  200 سے زیادہ اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔اس پروگرام میں ملک بھر سےڈیجیٹل انڈیا پہل کے تقریبا 1500 مستفیدین نے شرکت کی ۔ کچھ مستفیدین کو وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ  خیال کرنے  اور اپنے تجربات کو مشترک کرنےکاموقع ملا ۔

الیکٹرانکس اورآئی ٹی ، ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے ڈائس پر عزت مآب  وزیراعظم  کا خیر مقدم کیا  اور باوقار حاضرین سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنےآغاز سے ڈیجیٹل انڈیاکی ترقی کےبارےمیں بات کی اور بتایا کہ ڈیجیٹل انڈیاسےلیس بھارت  کس طرح سے ’ٹیک صارف سے ایک ٹیک پروڈیوسر ‘میں تبدیل ہواہے ۔

الیکٹرانکس اورآئی ٹی ، کمیونیکیشن اور ریلویز کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے حاضرین سے خطاب کیا  اوریہ وضاحت کی کہ  اسٹارٹ اپ انڈیا، ای گورنینس اورالیکٹرانک مینوفیکچرنگ نامی   ڈیجیٹل انڈیا کے تین  ستونوں نےکس طرح سے لاکھوں روزگارپیدا کئے ہیں اور ملک کوبااختیار بنایا ہے ۔

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ منصوبہ بندی، عمل درآمد اور فیڈ بیک کی ایک خودکار سائیکل کے ذریعہ ڈیجیٹل انڈیا نے بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ حکومت کوایک سمت فراہم کی ہے ۔انہوں نےگورنینس کے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بات کی ، جنہیں حکومت گجرات نے پچھلی ڈھائی دہائیوں میں کامیابی کے ساتھ نافذکیا ہے ۔

ڈیجیٹل انڈیا کی حصولیابیوں اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے آگے کی راہ  کو نمایاں کرنے والی ایک ویڈیوحاضرین کو دکھائی گئی ۔ وزیراعظم نے بہت سی ڈیجیٹل انڈیا پہل کا آغاز کیا  جن کے نام ہیں ، انڈیا اسٹیک: انڈیا اسٹیک گلوبل، مائی اسکیم: سروس ڈسکوری پلیٹ فارم، میری پہچان :نیشنل سنگل سائن آن (این ایس ایس او)، ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی: بھاشا دان، ڈیجیٹل انڈیا جنیسیس اور ایک ای بک ’کیٹیلائزنگ نیو انڈیاٹیکیڈ‘ کااجرا کیا۔چمپس ٹواسٹارٹ اپ(سی 2 ایس) پروگرام کے تحت حمایت یافتہ 30 اداروں پر مشتمل پہلے گروپ کا بھی اعلان کیا گیا ۔

ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ کی تقریب کے پہلے دن کا اختتام وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اختتامی کلمات سے ہوا جنہوں نے کہا کہ صنعت 4.0میں بھارت دنیاکی قیادت کررہا ہے ۔  وزیراعظم نےواضح کیا کہ یو پی آئی نے معاشی حدودکوتوڑ دیاہے  اورہر شہری کو یکساں طور پر بااختیار بنایا ہے ۔عزت مآب وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یو پی آئی نے اقتصادی رکاوٹوں کو عبور کیا ہے اور ہر شہری کو یکساں طور پر بااختیار بنایا ہے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ ڈیجیٹل  سولوشن قابل توسیع، محفوظ اورعمومی  ہیں۔

وزیر اعظم نے لوگوں سے ڈیجیٹل میلے کا دورہ کرنے اور عزم، لچک اور امید سے بھرپور نیو انڈیا کا تجربہ کرنے پربھی زور دیا۔

 

 

 

*************

 

 

ش ح۔ ف ا۔ ف ر

U. No.7242



(Release ID: 1839323) Visitor Counter : 112


Read this release in: Bengali , English , Hindi