کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں 391 کوئلے کی کانیں کام کر رہی ہیں

Posted On: 04 APR 2022 5:01PM by PIB Delhi

 

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ جی ایس آئی  کے ذریعہ 01.04.2021 کو شائع کردہ کول انوینٹری آف انڈیا کے مطابق ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں کوئلے کے تخمینہ شدہ  وسائل 1739.37 ملین ٹن ہیں اور ریاست کے لحاظ سے تقسیم ذیل میں دی گئی ہے:-

 

ریاست

ماپ شدہ

دریافت شدہ

تخمینہ شدہ

کل

ہریانہ

89.04

16.51

470.93

576.48

آسام

464.78

57.21

3.02

525.01

ناگا لینڈ

8.76

21.83

415.83

446.42

سکم

0.00

58.25

42.98

101.23

اروناچل پردیش

31.23

40.11

18.89

90.23

کل

593.81

193.91

951.65

1739.37

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سرکاری ایجنسیوں(سی آئی ایل/ ایس سی سی ایل/ این ایل سی آئی ایل) کے تحت کل 391 کوئلے کی کانیں (آپریشنل) چلائی جا رہی ہیں۔ شمال مشرقی علاقے میں، سرکاری ایجنسیوں کے تحت چلنے والی کوئلے کی کانیں نارتھ ایسٹرن کول فیلڈز، کول انڈیا لمیٹڈ، مارگریٹا کی کوئلے کی کانیں ہیں۔ فی الحال صرف ترپ کولیری اور ٹکاک کولیری چلائی جارہی ہیں اور کان کنی صرف ٹکاک کولیری میں ہی  کی جارہی ہے۔

 

حال ہی میں آسام میں واقع 02 کول بلاکس یعنی گرمپانی اور کوئلاجن کولا بلاک کی کامیاب بولی لگانے کے بارے میں ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

 نارتھ ایسٹرن کول فیلڈز(این ای سی) کے کام کرنے والے علاقوں سے 2021-2020 میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ غیر قانونی کان کنی کو روکنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کی ہے۔ اس کے علاوہ، این ای سی بھی اپنے کام کرنے کے علاقے میں  غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہا ہے  جو درج ذیل ہیں:۔

 

  1. غیر قانونی کوئلہ کانکنی کے خلاف ریاستی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن۔
  2.  اے آئی ایس ایف  کی طرف سے حساس علاقوں میں گشت۔
  3. اسٹریٹجک پوائنٹس پر ڈی جی آر کے زیر اہتمام سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی۔
  4. کول ڈمپ ایریا سمیت اسٹریٹجک پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔
  5. کولیری گیٹس پر سخت کنٹرول۔
  6. کوئلہ چوری میں ملوث شخص کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جاتا  ہے۔

*************

 

ش ح۔ ج ق۔ ر‍‌ض

U. No.7216

 


(Release ID: 1839067)
Read this release in: English , Manipuri