کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اوپن ای کامرس نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لئے زرعی شعبے پر تین روزہ ‘‘عظیم الشان اختراعی مشق’’ کا آغاز کیا


اوپن نیٹ ورک برائے ڈیجیٹل کامرس ہندوستان کے ای کامرس کے ماحولیاتی نظام کو جمہوری بنائے گا: وزیر تجارت

او این ڈی سی پوری فارم ویلیو چین کو ای کامرس کا حصہ بنائے گا۔ خاص طور پر ایف پی اوز، منڈیوں، پروسیسروں، برآمد کنندگان، ایم ایس ایم ای اور چھوٹے خوردہ فروشوں کو شاملِ عمل رکھے گا: مرکزی وزیر پیوش گوئل


او این ڈی سی چھوٹے فروخت کنندگان، تاجروں اور کسانوں کو ای کامرس میں بڑے کھلاڑیوں کی طرح برابری کے ساتھ حصہ لینے میں مدد کرے گا

او این ڈی سی صارفین کی پسند میں اضافہ کرے گا، الگورتھم جیسے غلط کاموں کو ختم کرے گا جو بعض سپلائرز کی موافقت میں ہیں: شری گوئل

او این ڈی سی بازار میں  انقلاب لائے گا  اور صارفین اور فروخت کنندگان کو بہت سے فوائد سے ہمکنار کرے گا

Posted On: 01 JUL 2022 7:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج  اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے ذریعہ نابارڈ کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ ‘‘عظیم الشان اختراعی مشق’’ کا غیر روایتی طور پر آغاز کیا۔ یہ فورٹ واقع ممبئی میں بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ روایتی اور غیر روایتی ہائبرڈ پروگرام تھا۔ ‘‘عظیم الشان اختراعی مشق’’، کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا۔ زرعی گرانٹ چیلنج اور زرعی اختراعی مشق-ان سے وہ اختراعات سامنے لائی جائیں گی جن سےزرعی شعبے میں ای کامرس کو اپنانے میں مدد ملے گی۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا، آج شروع ہونے والی او این ڈی سی نابارڈ عظیم الشان اختراعی مشق او این ڈی سی کے ساتھ شراکت کرنے والی نئی صنعتوں کے لئے ایک اسپرنگ بورڈ کے طور پر کام کرے گی اور زرعی شعبے میں کچھ انتہائی اہم چیلنجوں کے لئے حل سامنے لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بظاہر یہ ایک چھوٹا سا قدم لگتا ہے، لیکن آگے بڑھتے ہوئے، یہ ملک بھر کے ہمارے کسانوں کو بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اشارے یہ ہیں کہ یہ نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ ممکنہ طور پر دنیا بھر میں ای کامرس کے کام کاج کے لئے گیم چینجر بن جائے گا۔

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آگے چل کر یہ ماڈل آتم نربھار انڈیا کی کہانی کو انقلاب آفریں بنا سکتا ہے۔ امرت کال یعنی  اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کے ایک خوشحال ملک بننے کی کہانی - جب ہم انڈیاایٹ 100 کی طرف بڑھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/001JS0X.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی آمدنی کو دوگنا کرنا اس حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے کسانوں کو جتنا زیادہ فارم کی ضرورتوں تک رسائی حاصل کرنے اور ٹیکنالوجی اور اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے منڈیوں سے جڑنے کے قابل بنائیں گے ہم اتنی ہی تیز تر اقتصادی ترقی کے قابل ہو جائیں گے۔

 

خاص طور پر او این ڈی سی حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کا مقصد ملک میں موجودہ ای کامرس ماحولیاتی نظام کو جمہوری بنانے کے لئے خریداروں اور بیچنے والوں کے لئے ایک کھلا نیٹ ورک تیار کرنا ہے۔ یہ جیسا کہ جناب  گوئل نے کہا زرعی ویلیو چین کو جمہوری بنانے اور زرعی شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے کے رُخ پر بھی بہت اہم ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ نابرڈ کے فعال تعاون سے او این ڈی سی پوری فارم ویلیو چین کو شاملِ عمل کے قابل ہو جائے گا، انہیں ای کامرس، خاص طور پر ایف پی اوز، منڈیوں، پروسیسروں، برآمد کنندگان، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور چھوٹے خوردہ فروشوں تک لے جا سکے گا۔

 

او این ڈی سی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ او این ڈی سی چھوٹے فروخت کنندگان، تاجروں اور ہمارے کسانوں کو برابری کے ساتھ  مارکیٹ میں اسی طرح حصہ لینے میں مدد کرے گا جس طرح بڑے کھلاڑی حصہ لینے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے چھوٹے کھلاڑیوں کیلئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے ثمرات سے لطف اندوز ہونے کی راہ میں حائل رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔  ہم مارکیٹ پلیس میں ایک قسم کا انقلاب دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ او این ڈی سی الگورتھم  جیسی بہت ساری خرابیوں کو بھی ختم کرے گا جو اکثر بڑے ٹیکنیکل  ادارے  استعمال کرتے ہیں جو صارفین کو  مخصوص سپلائرز سے رجوع کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے چھوٹے ریٹیلوں اور دوسروں کو بچانے میں مدد ملے گی، اس طرح ہمارے کروڑوں بھائیوں اور بہنوں کی روزی روٹی کی حفاظت ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کسی بھی پلیٹ فارم سے آنے والے چھوٹے کھلاڑی او این ڈی سی نیٹ ورک کے ذریعے باہم جڑے ہوئے تمام پلیٹ فارموں پر کسی بھی خریدار کی خدمت کر سکیں گے۔

 

مرکزی وزیر تجارت کی طرف سے او این ڈی سی کو ایک تجویزیہ ہے کہ او این ڈی سی میں مقامی زبانوں اور علاقائی زبانوں سے استفادہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آرام سے ڈیجیٹل ای کامرس کی خدمات کا استعمال کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0026U4D.jpg

"عظیم الشان اختراعی مشق" میں 700 شرکاء کی آمد متوقع ہے جو مستقبل میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے اس کے چیلنجوں اور تکنیکی تقاضوں کو گہرائی سے سمجھیں گے۔ ایک اولین کوشش کے طور پر اس پروگرام میں زرعی شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ زرعی شعبے کی ضروریات کی تکمیلسے اس کی غیر دریافت شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی اور کسان برادری اور زرعی ماھولیاتی نظام کو فائدہ پہنچے گا نیز ریاستی حکومتوں کو اپنی مقامی زراعت کو فروغ دینے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

نابارڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جی آر چنتالا، او این ڈی سی کے ایم ڈی اور سی ای او ٹی کوشی اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری شری انل اگروال لانچ کے موقع پر موجود معززین میں  شامل تھے۔

 

اس اہم پروگرام کو ایک سے زیادہ معتبر قومی اقدامات/تنظیموں جیسے اسٹارٹ اپ انڈیا، اٹل انوویشن مشن، بیکن اور پروٹین کی تائید حاصل ہے۔ نابارڈ کو بااختیار اور مالی طور پر ہمہ جہت دیہی ہندوستان کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم تنظیم کے طور پر بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے جو اس پوگرام کو مؤثر بنانے میں پیش قدم رہا۔ اسی طرح اے آئی ایم کے ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا نے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے  میں مدد کی۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1839013) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi