سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

تمل ناڈو  کے تروچراپلی ضلع میں 1606 دیویانگ جنوں کو امداد اور معاون آلات فراہم کرنے کے لیے تقسیم کیمپ کا انعقاد

Posted On: 01 JUL 2022 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم  جولائی      حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ای ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جنوں کو امداد  اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک ’سماجک ادھیکاریتا شیویر‘ کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو) نے اس پروگرام کا اہتمام تمل ناڈو کے کرور پارلیمانی حلقہ کے تحت تروچراپلی ضلع کے من پرائی کے مستان اسٹریٹ پر واقع  آروی محل میں کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LU7L.jpg

حکومت ہند کے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب اے نارائن سوامی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بنگلورو سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیمپ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ اس موقع پر کرور پارلیمانی حلقہ کی رکن پارلیمنٹ(لوک سبھا)   محترمہ ایس جیوتی منی، من پرائی کے رکن اسمبلی جناب پی عبدالسماتو،  تروچراپلی کے ضلع کلکٹر جناب ایم پردیپ کمار اور دیگر معززین  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025XA6.jpg

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب اے نارائن سوامی نے کہا کہ مرکزی حکومت دیویانگ جنوں  کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور عزت مآب وزیر اعظم کے ’ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس‘ کے وژن پر کام کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے ملک میں کمزور طبقے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سماج کے ہر طبقے کی جامع ترقی کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔

کرور پارلیمانی حلقہ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تشخیصی کیمپوں کے دوران جن استفادہ کنندگان کو اسکیموں کا فائدہ ملا ان کی پہلے سے شناخت کی گئی تھی جس میں 1606 اہل مستفیدین کی شناخت کی گئی تھی جن کو 1.32 کروڑ  روپے مالیت کے مختلف زمروں کے 2811 آلات فراہم کیے گئے تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PYG0.jpg

تروچراپلی (تریچی) میں آج منعقدہ افتتاحی تقسیمی کیمپ میں618 استفادہ کرنے والے دیویانگ جنوں کے مابین 47 لاکھ روپے  کی رقم  کے893 آلات  تقسیم کیے گئے ۔ اس کے علاوہ بقیہ امداد اور امدادی آلات بعد میں کرور، پارلیمانی حلقہ میں بلاک/تعلقہ کی سطح پر تقسیم کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EP41.jpg

تروچیراپلی کے مختلف مقامات پریکے بعد دیگرے منعقدہ کیمپوں کی ایک سیریز میں متعدد امداد اور امدادی آلات تقسیم کی جائیں گی۔ ان میں 268 ٹرائی سائیکلیں، 237 وہیل چیئرز، 30 سی پی چیئر، 560 بیساکھیاں، 199 واکنگ اسٹکس، 47 اسمارٹ رولیٹر، 48 کینیں شامل ہیں۔ بنیائی سے سے محروم افراد کے لیےا سمارٹ فون، 05 بریل کٹ اور 42 کین، 818 سماعت کے آلات ، 191 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، 1 سروائیکل کالر، سیل فون کے ساتھ 36 اے ڈی ایل کٹ اور 261 مصنوعی اعضاء اور کیلیپربھی شامل ہیں۔

تقسیم کی تقریب کا انعقاد حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا تاکہ امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے دوران کووڈ – 19 کے پھیلاؤ کے کسی بھی امکان کو روکا جا سکے۔

مذکورہ 'SamajikAdhikaritaShivir' پروگرام کا ویڈیو لنک یہ ہے  https://youtu.be/UHLU1cLBfuc۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (01.07.2022)

U-7181



(Release ID: 1838998) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil