زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت کے مرکزی وزیر نے قومی ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا
Posted On:
01 JUL 2022 7:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج کرنال میں (ہریانہ) ذیئری سے متعلق تحقیق کے قومی ادارے این ڈی آر آئی کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر جناب تومر نے کہا کہ بھارت زیادہ تر زرعی مصنوعات کے ضمن میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور اس صوتحال میں یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ مصنوعات کی کوالٹی برقرار رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دودھ کے پیداوار میں بھی دنیا میں قاعدہ پوزیشن پر ہے ۔ لیکن ہمیں اس سلسلے میں لگاتار کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ اس بڑی کامیابی میں کسانوں کی محنت اور سائنسدانوں کی تحقیق سے بے مثال تعاون حاصل ہوا ہے۔ آج سبھی طرح کے سائل اور سائنسی معلومات ہمارے ملک میں دستیاب ہے۔ ایسی صورتحال میں ترقی جلد ہونی چاہیے۔ دس سال کا نشانہ مقرر کیا جانا چاہیے اور مسائل کو لگاتار حل کیا جانا چاہیے۔
این ڈی آر آئی کے آڈیٹوریم میں اساتذہ، ملازمین ، طلبا، اور کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ زراعت کے میدان میں نہ صرف فصلیں بلکہ مویشیوں کی افزائش نسل کو بھی برابر کی اہمیت دینا ہوگی جو ہماری ثقافت کا حصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی افزائش نسل کے میدان میں تحقیق کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی زراعت کے میدان میں۔ اسی لیے این ڈی آر آئی قائم کیا گیا تھا۔ جیساکہ ہمارے سائنسداں زراعت میں تحقیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بہترین کوششیں کی ہیں اسی طرح مویشیوں کی افزائش نسل سے متعلق سائنسدانوں نے بھی بہت سی تحقیقات کی ہیں۔ جس سے آج ملک کو فائدہ ہوا ہے۔
جناب تومر نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقعے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پروگراموں کو لوگوں کی بھلائی کے لیے وقف کیا جس کی ایک مثال امرت سرور ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر امرت سرور ملک کے ہر ضلعے میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح جناب مودی نے پوری دنیا میں یوگ کی اہمیت کو مقبول عام کیا۔ جس کے نتیجے کے طور پر یوگ کا ایک بین الاقوامی دن شروع کیا گیا جو ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ اور اس سال 75 مرکزی وزیروں نے ملک کی ان 75 اہم جگہوں پر یوگ کا دن منایا جو روحانی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔
جناب تومر نے کہا کہ این ڈی آر آئی جو 1923 میں قائم کیا گیا تھا ۔ تدریس ، تحقیق اور تعلیم کے میدانوں میں ایک قائد ادارہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر آئی اپنی بہت سی حصولیابیوں کے سبب ایک مفرد ادارہ ہے۔ جناب تومر نے آئی سی اے آر سے کہا کہ وہ این ڈی آر آئی کے سویں سال کے دوران پورا تعاون دے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سویں سال میں این ڈی آر آئی کو ملک کے 100 گاوؤں کو گود لینا چاہیے اور مویشیوں کی افزائش نسل کو فروغ دینا چاہیے۔ اس کے بعد ان گاوؤں کے پڑوسی گاوؤں میں بھی یہ کام شروع ہو جائے گا۔
اس موقعے پر جناب تومر نے این ڈی آر آئی کی حصولیابیوں پر کتابیں جاری کیں اور صد سالہ لوگوبھی جاری کیا۔ انہوں نے ریسرچ ڈویژن سپورٹ سیکشن، انتظامیہ اور مالی سیکشن کے بہترین ملازمین کو انعامات عطا کیے۔ ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تریلوچن مہاپترا نے ورچوئل وسیلے سے اس پروگرام میں شرکت کی اور این ڈی آر آئی کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ این ڈی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم ایس چوہان اور دیگر سینئر افسران ، طلبا اور کسانوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
اس سے پہلے جناب تومر نے اہم شخصیتوں کے ساتھ پودے لگائے اور آکسیجن پارک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مویشیوں سے متعلق تحقیق کےمرکز ، مویشیوں سے متعلق بایو ٹیکنالوجی مرکز اور ریفررل لیباریٹری کا دورہ کیا۔ نیز ادارے کی 100 سال کی حصولیابیوں پر مبنی صد سالہ یادگاری ستون کا افتتاح کیا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7176
(Release ID: 1838993)
Visitor Counter : 118