ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای نے تربیت حاصل کرنے والوں کو براہ راست مالی مدد دینے کےلیے ڈی بی ٹی اسکیم شروع کی

Posted On: 02 JUL 2022 5:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 جولائی ، 2022/ ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کی وزارت ایم ایس ڈی ای نے آج اعلان کیا ہے کہ قومی اپرینٹی شپ پروموشن اسکیم این اے پی ایس ، فائدوں کی راست منتقلی کی اسکیم ڈی بی ٹی کا حصہ ہوگی۔ اس کے تحت سبھی تربیت حاصل کرنے والوں کو سرکاری فائدے راست منتقل کیے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے کمپنیاں پوری رقم تربیت حاصل کرنے والوں کو ادا کرتی تھی اور پھر حکومت سے یہ پیسہ واپس لیتی تھی۔ ڈی بی ٹی اسکیم کے آغاز سے حکومت اپنا کنٹری بیوشن تربیت حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں راست منتقل کی جائیں گی۔ یہ رقوم ہنر مندی کے فروغ سے متعلق قومی کارپوریشن این ایس ڈی سی کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔ اس وظیفے کا 25 فیصد حصہ 1500 روپے فی ماہ تک قابل دائیگی ہوگا۔

ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار و تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکل انڈیا کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کو ایک بڑی ہمت افزائی حاصل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کے پہلے گروپ کو این اے پی ایس کے تحت ڈی بی ٹی کے ذریعے ان کے کھاتوں میں سبسڈی کی یہ رقم موصول ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف تربیت یافتگان کے لیے ایک ہمت افزائی ہے بلکہ یہ ہمیں اسکل انڈیا کے امکانات کو حقیقت کی شکل دینے کے قریب لے جاتی ہے۔

بھارت کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے ، انہیں دوبارہ ہنرمند بنانے اور نئے سرے سے ہنرمند بنانے سے فی کس اقتصادی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور قومی مشنوں کو مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف امیدوار بروقت صنعتی ماحول سے واقف ہوتے ہیں بلکہ انہیں تربیت کے دوران بھی معیشت میں تعاون دینے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے حکومت کاروبار اور تعلیمی نظام کے ساتھ ہنر مندی کو فروغ دینے سے متعلق دیرپا حکمت عملی تشکیل دے کر اسکل انڈیا مشن کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ایم ایس ڈی ای کا مقصد ہنرمندی کے فروغ کے ایسے پائیدار طریق کار کے ذریعے نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیت کو مزید بڑھاوا دینا ہے اور آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی شکل دینے میں مدد دینا ہے۔

این اے پی ایس ملک میں تربیت حاصل کرنے والوں کو فروغ دینے کے لیے 19 اگست، 2016 کو شروع کی گئی تھی  اور تربیت حاصل کرنے والوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ اس پروگرام کا مقصد آجروں میں جذبہ پیدا کرنا ہے کہ وہ تربیت یافتگان کو کام پر رکھیں اور  گہرائی کے ساتھ ان کی ہنرمندی کے ذریعے ان کی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحیح روزگار کے رول معلوم کرنے میں ان کی مدد کریں۔ ابھی تک تربیت حاصل کرنے والے 12 لاکھ سے زیادہ افراد کو مختلف صنعتوں میں کام پر رکھا گیا ہے۔

۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 7164


(Release ID: 1838899) Visitor Counter : 205