وزارت خزانہ
پانچواں جی ایس ٹی بل ، جی ایس ٹی @5 ویژن کے ساتھ سادھن، ملک کی ہمہ جہت ترقی کا، نئی دلی میں منایا گیا
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے جی ایس ٹی کے پانچ سال مکمل ہونے پر مہمان خصوصی کے طور پر صدارت کی
سی بی آئی سی نے ان ٹیکس دہندگان کی عزت افزائی کی جنہوں نے جی ایس ٹی کی کامیابی کی داستان میں تعاون دیا ہے
پانچویں جی ایس ٹی دن پر 32 افسران کو توصیف نامے عطا کیے گئے
Posted On:
01 JUL 2022 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/ حکومت ہند نے آج پانچواں جی ایس ٹی @5 ویژن ، سادھن ملک کی ہمہ جہت ترقی کاکے ساتھ منایا، خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے اس تقریب کی مہمان خصوصی کے طور پر صدارت کی اور خزانے کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری اعزازی مہمان تھے۔ خزانے کی وزارت ، بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ اور براہ راست ٹیکسوں کے مرکی بورڈ کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی ان پانچ برسوں میں ہر ممکن چیلنج کی کسوٹی پر کھڑا اترا ہے۔ خواہ وہ ٹکنالوجی کی کسوٹی ہو یا عالمی وبا ۔ وزیر خزانہ نے اُن افسران کی تعریف کی کہ جنہوں نے خود کاری میں درکار ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں، کاروبار کی طرف سے پیش کی گئی لگاتار تجاویز کو قبول کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے جی ایس ٹی پر عمل درآمد سے متعلق پانچ موضوعات پر پرزینٹیشن دینے پر کاروبار کے پانچ نمائندگان کا شکریہ ادا کیا وزیر خزانہ نے ان سی بی آئی سی افسران جنہوں نے 2017 سے محنت کر کے جی ایس ٹی پر بلارکاوٹ عمل درآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی وصولی میں کافی اضافہ ہوا ہے جو سبھی افسران کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے ان سبھی کو خراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے عالمی وبا کے دوران اپنی جانیں گنوا دی تھی۔ اس موقعے پر وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی جون 2022 میں 1.44 لاکھ کروڑ روپے تھی جو پچھلے سال کے اسی ماہ سے 56 فیصد زیادہ ہے۔
خزانے کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے جی ایس ٹی کی اہم خصوصیات کو اجاگر کیا اور خاص طور پر کثیر ٹیکسز کو ہٹانے نیز ایک ملک ایک ٹیکس کے تصور پر عمل درآمد کی خاصیتوں کو بیان کیا۔ وزیر مملکت نے نمائندگان کی طرف سے دیئے گئے پانچ پرزینٹیشنس کو سراہا جن میں جی ایس ٹی کی خاصیتوں اور ان پانچ برسوں میں کی گئی حصولیابیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔
مالیے کےسکریٹری جناب ترون بجاجے ٹریڈ کی طرف سے پانچ پرزینٹرس کی تعریف کی جنہوں نے جی ایس ٹی پر پرزینٹیشن دیئے تھے۔ انہوں نے انعام یافتگان کو مثالی خدمت کے سلے میں جی ایس ٹی دن کے موقعے پر توصیف نامے حاصل کیے ہیں، مبارکباد دی۔
سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک جوہری نے کہا کہ تجارت کے نمائندگان کی طرف سے ان کے پرزینٹیشن میں پیش کی گی سبھی تجاویز کو قلم بند کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کرتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اجاگر کی کہ این اے سی آئی این مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازمین کے لیے جی ایس ٹی پر عمل درآمد سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا ٹریننگ پروگرام منعقد کر رہا ہے۔
جی ایس ٹی کے رکن جناب ڈی پی ناگیندر کمار نے اپنے خیرمقدمی خطبے میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی جی ایس ٹی دونوں نظام بہتر ٹیکس وصولی اور ٹیکس دہندگان کی بہتری کے لیے لگاتار کام کرتے رہے ہیں۔
اس موقعے پر تجارت اور صنعت کے موضوعاتی گروپوں نے پرزینٹیشن بھی دیکھے۔ جنہوں نے پچھلے پانچ برس میں جی ایس ٹی کا اپنا تجربات کے بارے میں بتایا۔ پہلا پرزینٹیشن ممبئی کے تجارتی نمائندگان کی ایک ٹیم نے پیش کیا۔
دوسرا پرزینٹیشن جناب سری نواس گریمیلا نے دیا جو ایف ٹی اے سی سی آئی نے صنعتی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
تیسرا پرزینٹیشن کامروپ ٹی انڈسٹری اور بورڈ رکن ، ایف آئی ای او کی سی ای او محترم سونم کسیرا نے پیش کیا جو برآمدات پر جی ایس ٹی کے اثرات سے متعلق تھا۔
چوتھا پرزینٹیشن جناب ڈی ڈی گوئل نے کیا جو سی آئی آئی ٹیکس کمیٹی کے رکن اور ماروتی سزوکی کے ایگزیکٹیو ایڈوائزر ہیں پیش کیا۔ یہ پرزینٹیشن طریقۂ کار کو آسان بنانے سے متعلق تھا۔
پانچواں پرزینٹیشن جناب پرمود جین نے پیش کیا جو ٹیکسیشن ، فلپ کارٹ کے سربراہ ہیں کے پرزینٹیشن ، جی ایس ٹی کے تحت ڈیجیٹائزیشن اور فارمولائزیشن سے متعلق تھا۔
جی ایس ٹی – ایک کر ، ایک بازار@5 پر ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی ۔
جی ایس ٹی @5 – سادھن ملک کی ہمہ جہت ترقی کا ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا جسے ٹیکس دہندگان کی خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سی بی آئی سی نے مرتب کیا ہے۔
پانچویں جی ایس ٹی دن کے موقعے پر ، حکومت دن کی وزارت خزانہ کے ماتحت سی بی آئی سی نے ملک کی تعمیر میں سبھی ٹیکس دہندگان کی طرف سے کیے گئے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔پچاس ہزار ٹیکس دہندگان کو معیشت کے سبھی صنعتی شعبوں کے نمائندے کےطور پر گردانہ گیا۔ ایم ایس ایم ای کا شعبہ جو معیشت کی ترقی کا سبب ہے اور روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں سب سے بڑا معاون ہے۔
اس موقعے پر وزیر خزانہ نے 32 افسران کو توصیف نامے بھی عطا کیے۔ جنہوں نے جی ایس ٹی پر کامیاب عمل درآمد میں تعاون دیا۔
محترمہ ملیکا آریہ نے جو سی جی ایس ٹی دلی زون کی پرنسپل چیف کمشنر ہیں شکریہ کی تحریک پیش کی۔
ضمیمہ - اے
جن ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی کے تحت توصیف نامے دیئے گئے ہیں ان کی ریاست وار فہرست
|
ریاست
|
ٹیکس دہندگان کی تعداد
|
مہاراشٹر
|
10355
|
گجرات
|
4923
|
کرناٹک
|
4606
|
تمل ناڈو
|
4099
|
ہریانہ
|
3139
|
اتر پردیش
|
3034
|
دہلی
|
2820
|
مغربی بنگال
|
2231
|
تلنگانہ
|
2230
|
راجستھان
|
1762
|
مدھیہ پردیش
|
1383
|
آندھرا پردیش
|
1137
|
کیرالہ
|
995
|
اڈیشہ
|
979
|
پنجاب
|
969
|
اتراکھنڈ
|
757
|
جھارکھنڈ
|
728
|
آسام
|
655
|
چھتیس گڑھ
|
609
|
بہار
|
561
|
ہماچل پردیش
|
483
|
گوا
|
314
|
جموں و کشمیر
|
276
|
دارا نگر حویلی
|
223
|
چنڈی گڑھ
|
202
|
پڈوچیری
|
141
|
میگھالیہ
|
88
|
سکم
|
61
|
تریپورہ
|
56
|
اروناچل پردیش
|
54
|
میزورم
|
28
|
ناگالینڈ
|
28
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
26
|
منی پور
|
26
|
لداخ
|
19
|
لکشدویپ
|
3
|
کل میزان
|
50000
|
ضمیمہ – ب
توصیف نامے حاصل کرنے والوں کی فہرست
1. جناب بدری پرساد ایم وی، ایڈیشنل کمشنر، سی جی ایس ٹی رانچی آگے آئیں اور سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
2. جناب نیمبا رام، ایڈیشنل کمشنر، جی ایس ٹی پالیسی ونگ
3. ڈاکٹر پروین کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈی جی اے آر ایم
4. محترمہ جے پریہ دھرنی پاٹھی، جوائنٹ کمشنر، سی جی ایس ٹی چنئی
5. محترمہ کنگالے شرونکھلا موتیرام، جوائنٹ کمشنر، سی جی ایس ٹی دہلی
6. جناب سوربھ ڈباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، DGHRD
7. محترمہ نینسی ڈی سوزا، جوائنٹ ڈائریکٹر، DGARM
8. جناب ابھینو کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی جی جی آئی
9. محترمہ نیہا یادو، ڈپٹی کمشنر، جی ایس ٹی پالیسی ونگ
10. جناب دیبیلوک، ڈپٹی کمشنر، TRU-1
11. جناب منیش دیو مشرا، ڈپٹی کمشنر، جی ایس ٹی پالیسی ونگ
12. جناب سنجیت سنگھ، ڈپٹی کمشنر، سی جی ایس ٹی دہلی
13. جناب رادھے کرشنا، ڈپٹی کمشنر، سی جی ایس ٹی حیدرآباد
14. محترمہ پریتی گوئل، ڈپٹی کمشنر، سی جی ایس ٹی ممبئی
15. جناب سوربھ بدایا، ڈپٹی کمشنر، سی جی ایس ٹی پنچکلہ
16. جناب راجو اوم پرکاش جیٹلی، اسسٹنٹ کمشنر، سی جی ایس ٹی احمد آباد
17. جناب راجیو رنجن، انڈر سکریٹری، ٹی آر یو - II
18. جناب پنکج اروڑہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈی جی ٹی ایس
19. جناب مرزا شاہد بیگ، سپرنٹنڈنٹ، سی جی ایس ٹی بھونیشور
20. جناب ایس وینکٹیش، سپرنٹنڈنٹ، سی جی ایس ٹی بنگلورو
21. محترمہ پی میناکشی، سپرنٹنڈنٹ، سی جی ایس ٹی حیدرآباد
22. جناب راکیش کمار، سپرنٹنڈنٹ، سی جی ایس ٹی کولکتہ
23. جناب اشونی کمار مہلا، سپرنٹنڈنٹ، سی جی ایس ٹی ممبئی
24. محترمہ کرون دیشپانڈے، سپرنٹنڈنٹ، سی جی ایس ٹی پونے
25. جناب شیلابھ پانڈے، سپرنٹنڈنٹ، ڈی جی ایچ آر ڈی
26. جناب راجندر ناتھ جھا، سپرنٹنڈنٹ، این اے سی آئی این
27. جناب نوین منچندا، سپرنٹنڈنٹ، ڈی جی ٹی ایس
28. جناب پردیوت پورکیاستھ، سپرنٹنڈنٹ، ڈی جی جی آئی
29. جناب انوج کمار یادو، انسپکٹر، سی جی ایس ٹی ترواننت پورم
30. جناب آشیش کمار یادو، انسپکٹر، ڈی جی سسٹم
31. محترمہ ویشالی کھربندہ، انسپکٹر، ڈی جی جی ایس ٹی
32. جناب سریندر کمار، ٹیکس اسسٹنٹ، ڈی ایل اے
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7143
(Release ID: 1838757)
Visitor Counter : 187