عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پبلک ایڈمنسٹریشن سے متعلق 48 ویں جدید ترین پیشہ ورانہ پروگرام کے شرکاء سے کہا کہ وہ مشترکہ حل اور بہتر نتائج فراہم کرنے کی خاطر پورے سرکاری طریقۂ کار کےساتھ کام کرنے کا کلچر تیار کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUL 2022 6:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/ سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پبلک ایڈمنسٹریشن سے متعلق 10 ماہ طویل 48ویں ایڈوانسڈ پیشہ ورانہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افسران سے کہا کہ وہ مشترکہ طریقۂ کار اور بہتر نتائج فراہم کرنے کے لیے پورے سرکاری طریقۂ کار کے ساتھ کام کا کلچر تیار کریں۔

وزیر موصوف نے جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئر مین بھی ہیں کہا کہ ایک مزید مربوط مجموعی طریقۂ کار جو آئی آئی پی اے کی طرف سے ہو تربیتی پروگراموں کا ہال مارک ہے۔ جس سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کو فائدہ ہوگا۔
نئی دلی میں آج 48ویں ایڈوانسڈ پیشہ ورانہ پروگرام کی تقریب کے افتتاح کے موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت خوش نصیب ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے پی پی پی اے کے کورس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور آتم نربھر بھارت اور مشن کرم یوگی جیسے نئے خیالات کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائرے میں رہ کر کام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ملک کی وزارتوں اور محکموں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے افسران کو ایک دوسرے سے مفاہمت کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے وزیراعظم نریندر مودی کے منتر کو دوہرایا اور کہا کہ حکومت کچھ نئے فیصلے کر رہی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت کے محکموں میں تقریباً 8 ہزار ملازمین کو اجتماعی طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔

مئی 2014 کے جب سے وزیراعظم نریندر مودی نےعہدہ سنبھالا ہے کام کے کلچر میں زبردست اور نمایا تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اشارہ دیا کہ بہت سے پرانے طریقۂ کار کو ختم کرنے جیسے فیصلوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے پرساشن گاؤں کی اور پہل کا بھی ذکر کیا۔

اس دس ماہ طویل 48ویں اے پی پی اے میں دفاعی افواج اور سول خدمات کے کل 37 افسران شرکت کر رہے ہیں جو 28 اپریل ، 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7136
(ریلیز آئی ڈی: 1838754)
وزیٹر کاؤنٹر : 166