ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ای ، گواہاٹی نے آئی آئی ایم شیلانگ کے ساتھ شمال مشرقی خطے میں چھوٹے کاروبار کے نظام کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 01 JUL 2022 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/ شمال مشرقی خطے میں چھوٹے کاروبار کےنظام کو فروغ دینے کے مقصد سے گواہاٹی میں آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آنترپرینیورشپ  (آئی آئی ای ) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ شیلانگ کے انکیوبیشن اور انٹرپرائز سینٹر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

اس شراکت داری کا مقصد شمال مشرقی خطے میں چھوٹے کاروبار ، انکیوبیشن اور اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صلاحیت سازی کے لیے مزید مانگ کو پورا کرنے ، مینجمنٹ ، چھوٹے کاروبار اور ہنر مندی کے فروغ میں پیشہ ورانہ ترقی کو مدد دینے کے لیے یہ دارے شراکت داری کریں گے اور معلومات اور وسائل کا تبادلہ کریں گے۔

ہنر مندی کےفروغ اور چھوٹے کاروبار کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ شمال مشرق میں زبردست صلاحیت موجود ہے جسے بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے۔

اس شراکت داری سے دونوں اداروں کو شمال مشرقی خطے میں ہنر مندی کے فروغ کے میدان میں ایک دوسرے کی طاقت سے فائدہ ہوگا۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7137


(रिलीज़ आईडी: 1838753) आगंतुक पटल : 155
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri