وزارات ثقافت

ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری (ڈی ڈی آر ) نمائش کا افتتاح ایل بی ایس این اے اے  مسوری میں ہوا

Posted On: 01 JUL 2022 3:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم جولائی 2022/

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے زیراہتمام، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی، جناب پشکر سنگھ دھامی نے 27 جون 2022 کو ممتاز لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این  اے اے )،مسوری کے احاطے میں ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری (ڈی ڈی آر) کا افتتاح کیا۔

تقریباً 400 آفیسر ٹرینیز (او ٹیز یعنی تربیت لینے والے افسروں) نے تقریبات میں حصہ لیا جس میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اور جناب لال بہادر شاستری کے مجسموں کو خراج عقیدت پیش کرنا، اندرا بھون (ایل بی ایس این  اے اے) میں ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری( ڈی ڈی آر) میں نمائش کا وزیر اعلیٰ کے ذریعہ مجازی افتتاح، سمپورنانند آڈیٹوریم میں سیمینار، نارتھ زون کلچرل سینٹر (این زید سی سی ) میں ثقافتی شام شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GZIR.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QRCU.png

اس تقریب نے او ٹیز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان اضلاع سے کہانیاں دیں جہاں انہیں پوسٹ کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری (ڈی ڈی آر) ضلع کی 'مائیکرو لیول' پر ہندوستان کی کہانیوں کو دریافت کرنے اور دستاویز کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہماری جدوجہد آزادی میں شراکت کے مطابق اسے چار زمروں (لوگ اور شخصیات، واقعات و ماجرے، زندہ روایات اور فن کی شکلیں، پوشیدہ خزانے) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UECG.png

جناب گووند موہن، سکریٹری، ثقافت نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران کہا، "مقامی تاریخ اکثر ہمارے درمیان کہانیوں، داستانوں، دھندلی یادوں وغیرہ کی شکل میں رہتی ہیں اور جب تک ہم انہیں وقت کے ساتھ دستاویز کرنے کی کوشش نہیں کرتے وہ اکثر ہمیشہ کے لیے کھو جاتے ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی میں جیل کے سیلوں کے بارے میں مزید بات کی، جہاں آزادی پسند سنتوش کمار مترا اور تارکیشور سین گپتا شہید ہوئے تھے۔

انہوں نے گوداوری پارولیکر (اس وقت گوکھلے) کے بارے میں بات کی، جو پونے میں پیدا ہوئے ایک اور غیر معروف آزادی پسند جنگجو تھے۔ انہوں نے انفرادی ستیہ گرہوں میں حصہ لیا اور اس کے لیے 1932 میں جیل میں ڈال دی گئیں۔ وہ سرونٹ آف انڈیا سوسائٹی کی پہلی خاتون رکن تھیں۔

مزید بتایا گیا کہ ایسٹرن ویسٹ خاصی ہلز ڈسٹرکٹ میں نونگخیلو (مقامی گاؤں ہیڈ) کے سردار میگھالیہ بہادر اور اس کے دلیر پیروکاروں کے بینڈ کے نقوش کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے سے بہت بہتر مسلح انگریزوں کو  "کریم تروت" (تیروت سنگھ غار) سے تقریباً 5 سال دور رکھا۔

ان ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری (ڈی ڈی آر) پر ایک 5 منٹ کی ویڈیو بھی چلائی گئی تاکہ اوٹیز کو پروجیکٹ سے آگاہ کیا جا سکے اور اس طرح اس میں وہ اپنا حصہ ادا کر سکیں۔

سکریٹری (ثقافت) نے اے کے اے ایم  کے تحت ہر گھر ترنگا پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں گھر اور کام کے مقام پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ اس پہل کے پیچھے دلیل حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا، ترنگا کی آن، بان، شان کو مناتے ہوئے ملک کو ایک ساتھ باندھنا، اور آزادی کے 75 ویں سال میں ہندوستان @ 2047 کی طرف کام کرتے ہوئے اجتماعی طور پر قوم کی تعمیر کا عہد کرنا ہے۔

آخر میں، انہوں نے ہر ایک سے درخواست کی کہ وہ ان بہادروں کو جیٹل جیوت کے ذریعے خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے قوم کے مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان  کیں:

 https://digitaltribute.in/

شام کا اختتام این زیڈ سی سی  کے زیر اہتمام ثقافتی شو کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DMOW.png

اندرا بھون، ایل بی ایس این اے اے، مسوری میں افتتاحی ڈی ڈی آر نمائش 3 جولائی 2022 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ اس میں خصوصی پرکشش مقامات ہیں جیسے ڈیجیٹل انٹرایکٹو پینلز اور آرکائیوز سے نایاب تصاویر۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7133

 



(Release ID: 1838712) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi