وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دفاعی شعبے کے پنشن پا نے والے اہلکاروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے  سالانہ شناخت  کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں

Posted On: 30 JUN 2022 6:23PM by PIB Delhi

سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن کا عمل ماہانہ پنشن کے مسلسل اور بروقت کریڈٹ کے لیے ایک قانونی ضرورت ہے،تاہم 30جون 2022تک موصول ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق  کے سلسلے میں یہ معلوم ہواہے کہ 22939پنشن پانے والے ، جنھیں پنشن انتظامیہ (رکشا ) کے نظام سے اسپرش  میں منتقل کیاگیاہے ، نے سالانہ شناخت مکمل نہیں کی ہے ۔

اس کے علاوہ میراثی پنشنر کے معاملے میں (2016سے پہلے کے سبکدوش افراد جن کی تفصیل اسپرش پر نہیں ہیں) ، جو پنشن کے پرانے نظام میں ابھی بھی برقرارہیں ، کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تقریبا 45500پنشن پانے والے افراد کی سالانہ شناخت  موجودہ سبھی ذرائع سے ابھی مکمل نہیں کی گئی ہے ۔

دفاعی شعبے میں پنشن پانے والے سبھی اہلکار جن کی ابھی سالانہ شناخت مکمل ہونا باقی ہے ، کواپنی سالانہ شناخت /زندگی کی تصدیق کو جلد از جلد مکمل کرنی ہوگی جس سے ماہانہ پنشن کا عمل مناسب انداز میں چل سکے ۔ سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن درج ذیل ذرائع سے کیا جا سکتا ہے:

  1. ڈجیٹل جیون پرمان آن لائن / اینڈرائڈ یوزرکے لئے جیون پرمان فیس ایپ کے ذریعہ شناخت کا عمل مکمل کیاجاسکتاہے ۔

اے ۔ درج شدہ تفصیلات اور دیگر معمومات کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر جائیں ۔

https://jeevanpramaan.gov.in/package/documentdowload/JeevanPramaan_FaceApp_3.6_Installation

ب ۔  اسپرش پنشنر: براہ کرم منظوری دینے والی اتھارٹی کو بطور "ڈیفنس - پی سی ڈی اے (پی) الہ آباد" اور تقسیم کرنے والی اتھارٹی کو "سپرش - پی سی ڈی اے (پینشن) الہ آباد کے طور پر منتخب کریں۔

ج۔ میراثی  پنشنر (2016سے پہلے سبکدوش ہونے والے اہلکار) براہ کرم اپنی متعلقہ منظوری دینے والی اتھارٹی کو بطور ‘‘ ڈیفنس –جے ٹی ۔سی ڈی اے (اے ایف ) سبروتو پارک ’’ یا ڈیفنس –پی سی ڈی اے (پی) الہ آباد’’ یا  ڈیفنس –پی سی ڈی اے (نیوی )ممبئی ، آپ  کے  متعلقہ پنشن تقسیم کرنے والے بینک کے بطور منتخب کریں۔

2-پنشنر س سالانہ شناخت کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے کامن سروس سنٹر(سی ایس سی ) سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ اپنے نزدیکی سی ایس سی کی تفصیلات اس لنک سے جانیں ۔ https://findmycsc.nic.in/

3-    پنشنرز لائف سرٹیفیکیشن کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے قریبی ڈی پی ڈی او سے بھی جا سکتے ہیں۔ میراثی  پنشنرز اپنے متعلقہ بینکوں کے ساتھ اپنے لائف سرٹیفیکیشن کو اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

 

**********

)ش ح ۔ ام۔ ع آ)

u-7111



(Release ID: 1838458) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Marathi