نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

تاریخی شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل کا ریلے گجرات میں یکم جولائی کو جاری رہے گا

Posted On: 30 JUN 2022 6:25PM by PIB Delhi

پہلے شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل کا ریلے گجرات میں یکم جولائی بروز جمعہ کو جاری رہے گا، جس میں سورت اور ڈانڈی میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ وہاں سے مشعل دمن اور دیو میں داخل ہوگی۔

جمعرات کو مشعل کا ریلے راجستھان سے گجرات میں داخل ہوا اور احمد آباد، کیواڈیا اور وڈودرا میں تقریبات ہوئیں۔ حکومت گجرات کے نوجوان، کھیل اور ثقافت کے وزیر جناب ہرش سنگھوی، احمد آباد کے گاندھی آشرم میں مہمان خصوصی تھے، جب کہ جناب پورنیش مودی، محترمہ گیتا بین راٹھوا - ایم پی، حکومت گجرات کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی کے مہمان خصوصی تھے۔

وڈودرا کے واگھودیا اسپورٹس کمپلیکس میں ٹارچ ریلے پروگرام کے مہمان خصوصی  حکومت گجرات کے وزیر محصولات، جناب راجندر ترویدی تھے۔ متذکرہ مہمانوں کے علاوہ شطرنج کے گرینڈ ماسٹر تیجس باکرے اور انکت راجپارہ بھی موجود تھے اور انہوں نے شطرنج اولمپیاڈ ٹارچ ریلے کو آگے بڑھایا۔

دونوں گرینڈ ماسٹرز جمعہ کو بھی ایونٹس کے لیے موجود ہوں گے۔ سورت میں میونسپل کارپوریشن انڈور اسٹیڈیم، ڈانڈی میں گاندھی آشرم اور دمن میں سوامی وویکانند آڈیٹوریم ان ایونٹس کے مقامات ہیں۔  دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے لیفٹیننٹ گورنر جناب پرفل کھوڈا پٹیل دمن میں مہمان خصوصی ہوں  گے۔

اس تاریخی ٹارچ ریلی کا آغاز نئی دہلی کے آئی جی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں کیا گیا۔ یہ ریلے کل 75 شہروں کا احاطہ کرے گا، جو کہ آزادی کا امرت مہوتسو – یعنی  ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔

نئی دہلی میں 19 جون کو ٹارچ ریلے کے تاریخی آغاز کے دن، ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی دوورکووچ نے  مشعل وزیر اعظم کے حوالے کی، جنہوں نے اسے ہندوستانی شطرنج کے لیجنڈ وشوناتھن آنند کے حوالے کیا۔ تاریخی آغاز کے بعد، مشعل نے قومی دارالحکومت میں لال قلعہ، دھرم شالہ میں ایچ پی سی اے، امرتسر میں اٹاری بارڈر، آگرہ میں تاج محل اور لکھنؤ میں ودھان سبھا سمیت مشہور مقامات کا سفر کیا۔

ٹارچ ریلے کے مقابلوں کا آغاز سمول شطرنج سے ہوتا ہے، جہاں گرینڈ ماسٹرز اور معززین مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ گیم کھیلتے ہیں۔ ایونٹس کے بعد مشعل ایک کھلی جیپ کے ذریعے مختلف مقامات کا سفر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف ثقافتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جن میں ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنے والا ایک انٹرایکٹو بس ٹور، الگ الگ علاقوں پر مبنی ثقافتی پریڈ ہوتی ہے جس میں شطرنج کے نوجوان کھلاڑیوں کی کمیونٹی شامل ہوتی ہے۔

باوقار مقابلے کی تاریخ میں پہلی بار، ہندوستان نہ صرف 44 ویں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے بلکہ وہ پہلا ملک ہے جس نے ٹارچ ریلے کا آغاز کیا ہے جسے ایف آئی ڈی ای نے مقابلے کی تاریخ میں پہلی بار شروع کیا ہے، جس کی شروعات 1927 میں ہوئی تھی۔ اب سے، ہر دو سال بعد جب شطرنج اولمپیاڈ ہوگا، مشعل ہندوستان سے میزبان ملک کے لیے نکلے گی۔

میزبان ہونے کے ناطے، بھارت 44ویں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ میں 20 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گا – جو اس کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ ہندوستان اوپن اور خواتین کے زمرے میں ہر دو ٹیموں کو میدان میں لانے کا حقدار ہے۔ شطرنج اولمپیاڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ، 188 ممالک سے 2000 سے زائد شرکاء ایونٹ میں نمائندگی کریں گے۔ 44 واں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 تک چنئی میں منعقد ہوگا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7090



(Release ID: 1838379) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi