ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ذریعہ نشانزدایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک (ایس یو پی) اشیاء کے خاتمے کے لیے ریاستی حکومتوں اور میونسپل کمشنروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی
سبھی فریقوں کے ذریعہ موثر شراکت داری اور ٹھوس کارروائی کے ذریعہ سے ہی اس پابندی کی کامیابی ممکن
دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں/ شہری گروپوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے بارے میں تبادلہ خیال
Posted On:
29 JUN 2022 6:23PM by PIB Delhi
ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک (ایس یو پی) اشیا کے کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہوا کے معیار کے بندوبست کے سلسلے میں دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں (ایم پی سی ) / شہری گروپوں (یو اے) کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔اس میٹنگ میں مختلف میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنروں اور ریاستی حکومتوں کے ماحولیات، شہری ترقی اور لوکل سیلف گورنمنٹ (ایل ایس جی) محکموں اور آلودگی پر قابو پانے والے ریاستی بورڈوں (ایس پی سی بی) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کے دوران میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنروں کونشانزد ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک (ایس یو پی) اشیاء پر پابندی کے بارے میں بتایا گیا۔ یہ پابندیاں یکم جولائی 2022 سے نافذ ہوں گی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ نوٹیفکیشن 12 اگست 2021 کو شائع کیا گیا تھا۔ میونسپل کمشنرز سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں اس پابندی کو نافذ کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں اپنی ٹیموں کی قیادت کریں۔ ان سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ تاجروں، ڈسٹری بیوٹرز، خوردہ فروشوں کے ساتھ ساتھ صارفین سمیت سبھی فریقوں کو ممنوعہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک (ایس یو پی) اشیاء کے متبادل کو اپنانے میں مدد کریں۔
اس حقیقت کو واضح کیا گیا ہے کہ سبھی فریقوں کے ذریعہ موثر شراکت داری اور ٹھوس کارروائی سے ہی اس پابندی کی کامیابی ممکن ہوگی۔
میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنروں نے اس پابندی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور ممنوعہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک (ایس یو پی) اشیاء کے متبادل کو اپنانے کے لئے سبھی فریقوں کے ساتھ تعمیری رابطے کی یقین دہانی کرائی۔
*******
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 7093)
(Release ID: 1838121)
Visitor Counter : 151