وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری سنگراہالیہ میں اس کے افتتاح کے بعد سے دو مہینے کے اندر اندر 50 ہزار سے زیادہ لوگ اسے دیکھنے کے لیے آئے

Posted On: 29 JUN 2022 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29جون، 2022/ پردھان منتری سنگراہالیہ یں اس کے افتتاح کے بعد سے دو مہینے کے اندر اندر  بھارت اور دنیا بھر سے 50 ہزار سے زیادہ لوگ اسے دیکھنے کے لیےآئے۔ پردھان منتری سنگراہالیہ کا افتتاح 21 اپریل 2022 کو کیا گیا تھا ۔

افتتاح کے دو ماہ کے اندر اندر اس میوزیم کو بہت سی اہم شخصیتوں نے دیکھا جن میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند ، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم اینکیا نائیڈو، بھارت کے چیف جسٹس ، لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی  وزراء ،  مختلف ریاستوں کے گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، سپریم کورٹ کے ججز ، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، لیفٹیننٹ گورنراور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹرز شامل ہیں۔

اسے دیکھنے آنے والے لوگوں کا تعلق سماج کے سبھی طبقوں اور سبھی عمر کے لوگوں سے ہے۔ فیملی گروپ ، سیاحوں کے گروپ ، نوجوان ، معذور افراد  اور اسکول و کالج گروپ اس سنگراہالیہ میں اکثر آتے ہیں۔ تصویر /اپنی پسند کے وزیراعظم کے ساتھ چہل قدمی  اور ہیلی کاپٹر کی سواری جیسی خصوصیات میں لوگ زبردست دلچسپی لیتے ہیں اور یہ تقریباً روزانہ ہی بک رہتا ہے۔

سنگراہالیہ بھارت کے ہر ایک وزیراعظم کے لیے ایک خراج عقیدت ہے اور ایک بیانیہ ہے کہ کس طرح ہر ایک نے پچھلے 75 برس کے دوران ہمارے ملک کو ترقی دی۔

میوزیم سے ہمیں آزادی کے بعد بھارت کی ایک جامع ، بامقصد اور دلچسپ داستان پتا چلتی ہے یہ داستان ٹکنالوجی پر مبنی ہے جیسے ہالو گرام ، ورچوئل ریئلٹی ، آگمینٹیو ریئلٹی ، انٹر ایکٹیو کیوسک ، کمپیوٹرائزڈ کائنیٹک مجسمے ، اسمارٹ فون ایپ، انٹرایکٹیو اسکرین اور تجرباتی تنصیبات وغیرہ ۔

رائے حاصل کرنے میں ایک بڑی اکثریت نے اسے ایک ناقبل فراموش تجربہ قرار دیا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ سنگراہالیہ میں کیا کشش محسوس کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں نے بتایا کہ وہ اپنے وزرائے اعظم کی زندگیوں اور تعاون کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور ان کے ذریعے آزادی کے بعد بھارت کی تعریف جاننا چاہتےہیں۔ یہاں آنے والوں خاص طور پر کالج کے طلبا نے یہ پایا کہ آثار قدیمہ کے دستاویزات ، خط و کتابت ، اخبارات اور تاریخی فوٹوگراف ، ایک تصدیق شدہ معلومات کا وسیلہ ہے۔

صدر جمہوریہ ہندجناب رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں اعتماد ظاہر کیا کہ ہمارے دیش واسی سوادھین بھارت کے آدرشوں سے پربھاوت ہوں گے، راشٹریہ گورو کا انوبھو کریں گے ، تتھا اور بھی بہتر سماج ، دیش تتھا وشو نرمان کے پرتی پریرت ہوتے رہیں گے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7094


(Release ID: 1838085) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri