شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
29 جون 2022 کو شماریات کے دن کے طور پر منایا گیا
موضوع : پائیدار ترقی کے لیے اعداد و شمار
Posted On:
29 JUN 2022 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29جون، 2022/ شماریات اور اقتصادی منصوبہ بندی کے میدانوں میں آنجہانی پروفیسر پرشانت چندر مہالنوبس کے قابل ذکر تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت ہند 29 جون کو ان کے یوم پیدائش کو شماریات کے دن کے طور پر منا رہی ہے۔
اس سال ، شماریات کے دن 2022 کی اصل تقریب نئی دلی میونسپل کونسل این ڈی ایم سی کے کنوینشن سینٹر میں منعقد کی گئی۔ یہ تقریب بالمصافہ اور ورچوئل وسیلے سے منعقد کی گئی۔ اس دن کو آزادی کے امرت مہوتسو کے شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کے حصے کے طور پر ایک ہفتہ طویل تقریب کے طور پر بھی منایا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی راؤ اندرجیت سنگھ تھے جو شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کے مرکزی وزیر مملکت ہیں۔
تقریب کے دوران وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے قومی ایوارڈ پانے والوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس سال پروفیسر پی سی مہالنوبس قومی ایوارڈ سرکاری شماریات 2022 کے زمرے میں ایم او ایس پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب دلپ کمار سنہا اور جانوروں کے علاج ،وبائی بیماریوں کے علاج اور بیماریوں سے متعلق معلومات ، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے قومی ادارے کے پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر کے پی سریش کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ اس کے علاوہ شماریات 2022 کے میدان میں زندگی بھر کے تعاون کے سلے میں پروفیسر پی وی سکھاتمے قومی ایوارڈ ڈاکٹر پدم سنگھ کو دیا گیا جو اعداد شمار سے متعلق قومی کمیشن کے سابق رکن ہیں۔ برموقع مضمون نگاری مقابلے 2022 کے فاتحین کا بھی اس تقریب میں خیرمقدم کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران ایک جریدہ 2022 کے بھارت کے نوجوان بھی جاری کیا گیا۔ اس جریدے میں سماجی و اقتصادی افادیت کے اعداد و شمار سے متعلق اہم عندیوں کے ذریعے نوجوانوں کی مجموعی صورتحال بتائی گئی ہے ۔ یہ اعداد و شمار مختلف وزارتوں ،محکموں اور تنظیموں کے عوامی سطح پر اعداد و شمار سے لیے گئے ہیں۔
****
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7087
(Release ID: 1838077)
Visitor Counter : 151