نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور ٹی آئی ایف اے سی نے بھارتی مارکٹ میں الیکٹرک دوپہیہ گاڑیوں کے مستقبل میں آجانے پر رپورٹ جاری کی


پرامید منظر نامے میں مالی سال 27-26 تک 100 فیصد الیکٹرک ٹو وھیلر آجانے کی پیش گوئی کی گئی ہے

Posted On: 29 JUN 2022 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29جون، 2022/ نیتی آیوگ اور ٹی آئی ایف اے سی نے 28 جون کو ’بھارت میں الیکٹرانک ٹو وھیلرز کی آمد کی پیش گوئی ‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

نیتی آیوگ اور ٹی آئی ایف اے سی  کے بنائے ہوئے ایک اوزار کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں الیکٹرک ٹو وھیلر کا آغاز کیے جانے کے مستقبل کے تجزیے کےلیے 8 صورتحال تیار کی ہیں۔

ایک پر امید صورتحال کے تحت رپورٹ میں مالی سال 27-26 تک بھارتی مارکٹ میں 100 فیصد الیکٹرک ٹو وھیلرزکی پیش گوئی کی ہے۔ ایک اور صورتحال میں جس کا انحصار ٹکنالوجی پر ہے اور جس میں 2024 تک حالیہ ترغیبات ختم کرنے کی بات کہی گئی ہے رپورٹ میں 2031 تک 72 فیصد گاڑیوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ جاری کرتے ہوئے نیتی آگیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ یہ رپورٹ صنعت ، محققین ، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کو ایک ایسا طریقۂ کار فراہم کرتی ہے جس کی اشد ضرورت ہےتاکہ وہ مختلف صورتحال پر تجزیہ کر سکیں اور اس سلسلے میں مزید قدم اٹھا سکیں۔ اس رپورٹ میں  چار پہیہ اور دیگر طرح کی گاڑیوں میں بھی آسانی سے لاگو کیا جاسکتا ہے ۔ جس میں کوئی جلدبازی نہ ہوں۔

اس سلسلے میں آٹھ زمرے زیر غور ہیں :

  1. چیلنجڈ ڈیفیوزن
  2. پرفورمینس ڈریون
  3. لو بیٹری کوسٹ
  4. ٹکنالوجی ڈریون
  5. انسینٹیو ڈریون
  6. بیٹری کوسٹ چیلنجڈ
  7. سیم پرفارمینس
  8. اوپٹیمسٹک

مستقبل کی یہ صورتحال ان تین بڑی بنیادوں پر تیار کی گئی ہے جن کا اثر الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کو مارکیٹ میں لانے پر پڑتا ہے۔ (۱) ڈیمانڈ انسینٹیوز (۲) بیٹری کی لاگت (۳) رینج اور پاور دونوں کے حوالے سے گاڑی کی کارکردگی۔

برائے مہربانی رپورٹ یہاں پڑھیے: https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2022-06/ForecastingPenetration-ofElectric2W_28-06.pdf

****

\ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 7086



(Release ID: 1838066) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Telugu