محنت اور روزگار کی وزارت
صنعتی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین کی قیمت کے اشاریہ میں اپریل 2022 کے لئے 1.7 پوئنٹس تک کا اضافہ ہوا
Posted On:
31 MAY 2022 6:14PM by PIB Delhi
اپریل 2022 کے لئے صنعتی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین کی قیمت کے اشاریہ میں 1.7 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور یہ 127.7 پر قائم رہا اورایک مہینے میں فیصدمیں تبدیلی دیکھی گئی ۔اس تبدیلی میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں 1.35 فیصد تک کا اضافہ درج کیا،جو ایک سال پہلے اسی مہینے میں 0.42 فیصد تھا۔
موجودہ انڈیکس یعنی اشاریہ میں سب سے بلند درجہ کا دباؤکھانے اور مشروبات کے زمرے میں رہا ہے، جو کل تبدیلی کا 0.80 فیصد پوائنٹس ہے ۔اشیاءکی سطح پر، چاول، گندم کاآٹا، آلو، ٹماٹر، گوبھی، فرنچ بین، مٹر، لیموں، بیگن، سیب، کیلا، سنترہ، سویابین کا تیل، سورج مکھی کا تیل، ڈیری ملک، گائے کا دودھ، پولٹری چکن، پکا ہوا کھانا، پیٹرول، ڈیزل کھانا پکانے کی گیس، مٹی کا تیل، آٹو رکشہ کا کرایہ، بس کا کرایہ، ایلوپیتھک ادویات، موبائل ہینڈ سیٹ، موٹر سائیکل، حجام اور بیوٹیشئن کے چارجزاشاریہ میں اضافے کے لئے ذمہ دار ہیں۔البتہ اس اضافہ کو بڑی حد تک پیاز، ڈرم اسٹک، کریلا، پرول، ہری مرچ، گاجر، انڈے، چکن، بجلی کے چارجز ، پھولوں کے مالا وغیرہ کے ذریعہ روکا گیاجس سے اشاریہ کے سطح کے گرتے ہوئے دباؤ کو برقرار رکھا گیا۔
مرکزی سطح پر گروگرام میں سب سے زیادہ 7.4 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔ اور جالندھر میں 6.5 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر میں 3 مراکز میں 5 سے 5.9 پوائنٹس، 3 مراکز میں 4 سے 4.9 پوائنٹس، 3 مراکز میں 3 سے 3.9 پوائنٹس، 23 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 32 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 1 میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس شامل ہیں۔ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس، دارجیلنگ میں 0.8 پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد الور اور شیلانگ میں 0.2 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سال در سال اس ماہ کے لئے مہنگائی 6.33 فیصدپر رہی جو پچھلے مہینے میں 5.35 فیصدتھی اور ایک سال پہلے اسی ماہ کے دوران یہ 5.14 فیصد تھی۔ اسی طرح خوراک کی افراط زر 7.05 فیصد رہی جو اس کے مقابلے پچھلے مہینے میں 6.27 فیصد تھی اور ایک سال قبل اسی ماہ کے دوران یہ 4.78 فیصد تھی۔
وزارت محنت اور روزگارسے منسلک ایک دفتر لیبر بیورو، ہر ماہ صنعتی کارکنوں کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس کو ملک کے 88 صنعتی طور پر اہم مراکز میں پھیلی 317 مارکیٹوں سے جمع شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر مرتب کرتا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور تمام ہندوستان کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔
صنعتی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین قیمت کا اشاریہ کی بنیاد پرسال در سال افراط زر(خوراک اور عام)
مارچ2022 اور اپریل 2022 کے لئے صنعتی مزدوروں کے واسطے کل ہند زمرے کے اعتبار سے صارفین کی قیمت کا اشاریہ
نمبر شمار
|
زمرے
|
مارچ, 2022
|
اپریل, 2022
|
I
|
خوراک اور مشروبات
|
125.4
|
127.5
|
II
|
پان ،سپاری ،تمباکو اورنشہ آور اشیاء
|
144.1
|
144.4
|
III
|
کپڑے اور جوتے اور چپل
|
123.9
|
125.6
|
IV
|
مکان
|
118.9
|
118.9
|
V
|
ایندھن اور لائٹ
|
160.6
|
164.9
|
VI
|
متفرقات
|
123.9
|
125.8
|
|
عام اشاریہ
|
126.0
|
127.7
|
صنعتی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمت کا اشاریہ : گروپس اشاریے
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.7024
(Release ID: 1837839)
Visitor Counter : 184