کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی کوئلہ کانکنی نیلامی کے لئے 31  کمپنیوں نے بولیاں داخل کیں


مجموعی طور پر 38 آن لائن اور  آف لائن بولیاں داخل کی گئیں

اعلیٰ حکام پر مشتمل کمیٹی کے ذریعہ تکنیکی تجزیہ کیا  جائے گا

الیکٹرانک نیلامی میں شراکت داری کے لئے تکنیکی طور پر اہل بولی کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا

Posted On: 28 JUN 2022 4:48PM by PIB Delhi

کوئلے کی فروخت کے لئے   122  کوئلہ /  لگنائٹ کانوں کا  نیلامی عمل وزارت  کوئلہ کے ذریعہ نامزد  اتھارٹی کے ذریعہ 30  مارچ  2022  سے  شروع کیا گیا۔ تکنیکی بولی  جمع کرنے کی  آخری تاریخ 27  جون 2022  تھی، جس میں 10  کانیں (پربت پور مرکزی کوئلہ کان اور  9  لگنائٹ  کانیں)  شامل نہیں ہیں۔ نیلامی عمل کے ایک حصے کے طور پر  آن لائن اور آف لائن  بولی کے  دستاویزات  کی  تکنیکی بولیاں آج  یعنی 28  جون  2022  کو  صبح 10   بجے نئی دہلی میں  خواہش مند بولی کنندگان کی موجودگی میں  کھولی گئیں۔

بولی  کنندگان کی موجودگی میں آن لائن بولیوں کو  ڈی کرپٹ  کیا گیا اور  الیکٹرانک طور سے  کھولا گیا۔ اس کے بعد  آف  لائن بولی  کے دستاویز والے سیل بند  لفافے بھی  بولی کنند گان کی موجودگی میں کھولے گئے۔ یہ  پورا  عمل بولی کنند گان کے لئے  اسکرین پر  دکھا یا  گیا۔

تجارتی  کوئلہ کان  نیلامی کے  تین مرحلوں کے تحت  کُل  38  بولیاں  وصول ہوئیں۔ نیلامی کے  پانچویں  قسط کے تحت  15  کوئلہ کانوں کے لئے  کُل 28 بولیاں موصول ہوئیں۔ جہاں  8  کوئلہ کانوں کے لئے  دو  یا  اس سے زیادہ بولیاں  موصول ہوئی ہیں۔ تیسری  قسط  کی  دوسری کوشش کے تحت کُل 9  کوئلہ کانوں کی نیلامی کی گئی اور 6  کوئلہ کانوں کے لئے 6 بولیاں  موصول ہوئیں۔ چوتھی قسط  کی دوسری کوشش کے تحت کُل  4  کوئلہ کانوں کی نیلامی کی گئی اور  تین  کوئلہ کانوں کے لئے  4 بولیاں  موصول ہوئیں۔ موصولہ بولیوں کی  کان وار فہرست ذیل میں منسلک ہے۔

نمبر  شمار

 کوئلہ کان کا نام

 قسط

 بولیوں کی تعداد

1

 بندھا نارتھ

پانچویں قسط

2

2

بسنت پور

پانچویں قسط

2

3

 چوری ٹنڈ چیلیا

پانچویں قسط

1

4

IV دہی گاؤں / مکر دھوکڑا-

پانچویں قسط

2

5-6

گھوگھر پلی اور اس کا ایکس ٹینشن

پانچویں قسط

7

7

دتیما

پانچویں قسط

1

8

 ڈونگری تال- 11

پانچویں قسط

1

9

جیت پور

پانچویں قسط

3

10

کوسار ڈونگر گاؤں

پانچویں قسط

1

11

منڈلا- ساؤتھ

پانچویں قسط

1

12

IVمرکی منگلی-

پانچویں قسط

3

13

سیتا نالا

پانچویں قسط

1

14

سوندھیا

پانچویں قسط

1

15

سرسا

پانچویں قسط

2

16

الکھ نندا

دوسری کوشش  چوتھی قسط

1

17-18

رمپیا اور  رمپیا ڈپ سائٹ

دوسری کوشش  چوتھی قسط

3

19

اشوک کرکٹا  سینٹرل

دوسری کوشش تیسری قسط

1

20

برّا

دوسری کوشش تیسری قسط

1

21

کاسٹا (ایسٹ)

دوسری کوشش تیسری قسط

1

22

IIIکوئا گوڈیم بلاک-

دوسری کوشش تیسری قسط

1

23

مائیکی نارتھ

دوسری کوشش تیسری قسط

1

24

مرکی برکا

دوسری کوشش تیسری قسط

1

 

ٹوٹل بولیاں

 

38

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

درج ذیل فہرست کے مطابق کُل 31 کمپنیوں نے  نیلامی کے عمل میں اپنی بولیاں (آن لائن اور آف لائن دونوں) جمع کی ہیں۔

نمبر شمار

 بولی  کنندہ کا نام

 داخل کی گئیں بولیوں کی تعداد

  1.  

آرو کول پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

اواسا  فیرو الائز پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

بھارت ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ

1

  1.  

 برلا کارپوریشن لمیٹڈ

1

  1.  

کیول مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

2

  1.  

 اسکے کا ن کاسٹ اینڈ منرلس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

گنگا رام چک مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

گوداوری  پاور اینڈ  اسٹیل لمیٹڈ

2

  1.  

 جے پرکاش  پاور  وینچرس لمیٹڈ

1

  1.  

جھار منرل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ

2

  1.  

جندل پاور لمیٹڈ

1

  1.  

جیت سول ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

 جے ایم ایس مائیننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمٹیڈ

3

  1.  

کے جے ایس  سیمنٹ (آئی) لمیٹڈ

1

  1.  

کرشیری پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

مدھیہ بھارت منرلس پرائیویٹ لمیٹڈ

2

  1.  

مائیکی ساؤتھ مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

 مونپی میٹالکس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

ناگپور بزنس فارمس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ

2

  1.  

 اوم سائی رام اسٹیلس اینڈ الائز پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

آر سی سی پی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

رونگٹا میٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

 رونگٹا سنس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

 شیام سیل اینڈ پاور لمیٹڈ

1

  1.  

سوبھاگیہ  مرکنٹائل لمیٹڈ

1

  1.  

ٹیری مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

 تھرونس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ

1

  1.  

ویدانتا لمیٹڈ

1

  1.  

وائی جے ایس ایل منرلس اینڈ لاجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ

1

 

کُل بولیاں

38

بولیوں کا جائزہ  ایک کثیر موضوعاتی  طریقے سے  تجزیہ  کمیٹی کے ذریعہ کیا جائے گا اور  تکنیکی  طور سے  اہل  بولی کنند گان کو  الیکٹرانک نیلامی میں حصہ لینے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

تکنیکی بولیوں کے کھلنے کے بعد کوئلہ وزارت  کے  ایڈیشنل سکریٹری  اور  نامزد اتھارٹی  (اے ایس اینڈ این اے) نے  گفتگو کا آغاز کیا اور صنعت کے لئے تجارتی  کوئلہ کانوں کی  نیلامی کو  اور زیادہ  پرکشش بنانے کے لئے بولی کنند گان سے  مشورے طلب کئے۔ بولی کنند گان سے موصولہ بعض مشوروں پر کوئلہ  وزارت کے  ایڈیشنل سکریٹری  و  نامزد  اتھارٹی کے ذریعہ  غو ر وخوض کیا گیا، جنہوں نے  آئندہ دور میں مشوروں کو نافذ کرنے کے  امکانات  پتہ لگانے کی  یقین دہانی کرائی۔

نیلامی قسط  اور  کوشش کی تفصیلات اس طرح ہیں:

  1. (کوئلہ کان (خصوصی انتظام) ایکٹ  2015  کے تحت  نیلامی کی  پندرہویں قسط)

(کوئلہ اور معدنیات (فروغ اور  ضابطہ) ایکٹ 1957  کے تحت نیلامی کی پانچویں قسط) اور

  1. (کوئلہ کان (خصوصی انتظام) ایکٹ  2015  کے تحت نیلامی کی  دوسری کوشش 14  ویں قسط)

(دوسری کوشش کان اور معدنیات  (فروغ اور ضابطہ) ایکٹ  1957  کے تحت  نیلامی کی چوتھی قسط )، اور

  1. (کوئلہ کان (خصوصی انتظام)  ایکٹ  2015  کے تحت نیلامی کی دوسری کوشش ، 13  ویں قسط)

(کان اور  معدنیات  (فروغ اور ضابطہ) ایکٹ 1957  کے تحت  نیلامی کی دوسری کوشش ، تیسری قسط)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح-ج ق- ق ر)

U-7015


(Release ID: 1837821) Visitor Counter : 156
Read this release in: English , Hindi , Marathi