وزارت دفاع

آئی این ایس ستپورا،  رم آف دی پیسفک (آر آئی ایم پی اے سی-2022) میں شرکت کے لئے ہوائی میں پرل بندرگاہ پہنچا

Posted On: 28 JUN 2022 7:18PM by PIB Delhi

آئی این ایس ستپورا ،رم آف دی پیسفک آر آئی ایم پی اے سی -2022 میں شرکت کے لئے 27 جون2022 کو ہوائی جزائر میں پرل بندرگاہ پہنچا ۔آئی این ایس ستپورا اور بھارتی بحریہ کا ایک 981 میری ٹائم گشتی طیارہ  امریکی بحریہ کی قیادت میں ہردو سال میں ایک مرتبہ ہونے والی رم آف دی پیسفک (آر آئی ایم پی اے سی بحری مشقیں 2022 )میں حصہ لے رہا ہے جو بحریہ کی ایک سب سے بڑی فوجی مشق ہے۔ سخت آپریشن اور تربیت کی6 ہفتوں تک جاری رہنے والی بحری مشقوں  کا مقصد انٹر آپریبلیٹی یعنی مختلف ماحول میں کام کرنے کی اہلیت کو بڑھانا ہےدوست ملکوں کی بحریہ کے  ساتھ اعتماد پیدا کرنا ہے۔کثیر ڈائمینشنل بحری مشقوں کے موجودہ ایڈیشن میں 27 ملک شرکت کررہے ہیں۔

آئی این ایس ستپورا کو ملک کی ہی ٹیکنالوجی سے ڈیزائن کیا گیا ہےاور6ہزار ٹن گائڈڈ میزائل اسٹیک ،فری گیٹ (جہاز) تیار کیا گیا ہےتاکہ ہوا سطح اور سمندر میں دشمن کو تباہ کیا جاسکے ۔وشاکھا پٹنم میں قائم ایسٹرن جہاز کے فرنٹ لائن یونٹ آئی این ایس ستپورا اس وقت ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال میں کارروائی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1MNTT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/12HXYY.jpg

 

***********

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.7018

 



(Release ID: 1837816) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi