مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک کرم یوگی: مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے آج ای لرننگ پلیٹ فارم کا آغاز کیا


'ڈاک کرم یوگی' پورٹل تقریباً 4 لاکھ دیہی  ڈاک سیوکوں اور محکمہ جاتی ملازمین کی صلاحیت  بڑھائے گا

پورٹل تربیت پانے والے افراد کو یکساں معیاری  بنائے گئے تربیتی مواد تک رسائی فراہم کرے گا تاکہ وہ گاہکوں کو بہتر طریقہ سے مطمئن کرنے کے لئے  کئی جی 2 سی خدمات کو مؤثر طریقے سے فراہم کر سکیں

محکمہ ڈاک کے ملازمین کی اچھی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں میگھ دوت ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 28 JUN 2022 4:43PM by PIB Delhi

مواصلات، ریلویز، اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیووسنگھ چوہان نے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر کےا سٹین آڈیٹوریم میں منعقد ایک تقریب میں ڈاک محکمہ  کے ای-لرننگ پورٹل 'ڈاک کرم یوگی' کا آج (2022/06/28) آغاز کیا ۔

اس پورٹل کو ’ مشن کرم یوگی ‘ کے تحت ’ان ہاؤس ‘ میں فروغ دیا گیا ہے، جس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  بھارت سرکار کے سبھی ملازمین کے کام  کی استعدادبڑھانے اور’ کم سے کم  حکومت  ‘ اور ’ زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے ساتھ نوکرشاہی سے کام کی صلاحیت میں تبدیلی لانے کے مقصد سے پیش کیا تھا ۔

'ڈاک کرم یوگی' پورٹل تقریباً 4 لاکھ دیہی ڈاک سیوکوں اور محکمہ جاتی ملازمین  کی استعداد  میں اضافہ کرے گا، جس سے تربیت پانے والے افراد  کی یکساں  معیاری بنانے گئے تربیتی مواد تک آن لائن یا مخلوط کیمپس موڈ تک رسائی فراہم کرنے کا اہل بنایا جاسکے، ساتھ ہی وہ گاہک  کو بہتر طریقہ سے مطمئن کرنے کے لئے کئی  جی 2 سی خدمات کو موثر طریقے سے فراہم کرسکیں۔ حتمی مجموعی تشخیص کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر، ایک خود کار تیار کورس  کمپلیشن سرٹیفکیٹ تربیت حاصل کرنے والے فرد کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر بھیجا جائے گا۔ تربیت حاصل کرنے والا فرد  ہر ویڈیو اور دیگر لرننگ مواد کے لیے اپنی  رائے، ریٹنگ  اور تجویز دے سکتا ہے تاکہ  اسے بامعنی بنایا جاسکے۔

محکمہ ڈاک اپنے 10 ڈاک تربیتی مراکز/علاقائی تربیتی مرکز اور رفیع احمد قدوائی نیشنل ڈاک اکیڈمی (آر اے کے این پی اے)، سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے نیٹ ورک کے توسط سے اپنے ملازمین کو تربیت دے  رہا ہے۔ حالانکہ اس پورٹل کے آغاز کے ساتھ، محکمہ جاتی ملازمین  اور دیہی ڈاک سیوک اپنی سہولت کے مطابق 'کبھی بھی،کہیں بھی' تربیت حاصل کر سکیں گے اور اپنے اندازہ فکر، ہنرمندی اور علم (اے ایس کے)  کو اپنی سہولت کے مطابق اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ یہ پورٹل ملازمین اور دیہی ڈاک سیوکوں کو اپ گریڈ کرکے بہتر خدمات فراہم کرنے  کے قابل ہوکر طویل سفر طے کرے گا۔

محکمہ ڈاک کے ملازمین کی اچھی کارکردگی کو پہچاننے  اور انہیں اپنے اچھے کام کو برقرار رکھنے یا اصلاح کرنے  کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پروگرام کے دوران، ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیووسنگھ چوہان نے آٹھ مختلف زمروں میں میگھ دوت ایوارڈز بھی  فراہم کئے۔

محکمہ ڈاک کے مندرجہ ذیل ملازمین کو سال 2021 کے لیے میگھ دوت ایوارڈز سے نوازا گیا ہے

 

 (i)  جناب اشوک کمار ساہو، جی ڈی ایس بی پی ایم، کٹک ساؤتھ ڈویژن، اوڈیشہ سرکل – وہ عوام میں مالی بیداری پیدا کرنے اور انہیں پوسٹ آفس سیونگس بینک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے تحت اکاؤنٹ کھولنے کی ترغیب دینے میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔ دیہی پوسٹل لائف انشورنس کے تحت دیہی لوگوں کا لائف انشورنس  کرنے میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔

 (ii) جناب پریم لال، میل رنر، منڈی ڈویژن، ہماچل پردیش سرکل - وہ لاہول کی اودے پور شالگرن میل لائن میں میل رنر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جو دشوارگزار علاقے میں 32 کلومیٹر کے فاصلے کو سمندر  سے 9000 فٹ سے زیادہ کی اونچائی کے ساتھ پورا کرتا ہے۔ یہ سال کے بیشتر حصے میں برف سے ڈھکا رہتا ہے اور سردیوں کے دوران برفانی تودے کے لیے جانا جاتا ہے۔ جوکھم اور خطرات سے بھرپور اس لائن پر چلتے ہوئے، جناب پریم لال اپنے روزمرہ کے سفر میں بلا روک ٹوک آمدورفت کرتے ہیں۔

(iii) جناب  دھننجے ٹی، پوسٹل اسسٹنٹ، سرکل آفس، کرناٹک سرکل - 'زیادہ سے زیادہ ٹرانسمیشن یونٹ' کی قیمت پر نظر ثانی کے ان کے خیال نے کم بینڈودتھ پر فنیکل کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے پوسٹل لائف انشورنس (پی ایل آئی) پریمیم کی آن لائن ادائیگی، ترغیبی ادائیگی، پی ایل آئی پریمیم کی خالص اضافے کی نگرانی کے لیے سافٹ ویئر ٹولز تیار کیے ہیں جس نے  پی ایل آئی آپریشن کو گاہکوں کے موافق بنا دیا۔

(iv) جناب وجیندر سنگھ رانا، ٹیکنیکل سپروائزر، میل موٹر سروسز، دہلی سرکل - انہوں نے سی این جی گاڑیوں کی مرمت کے لیے 'ورک شاپ کے سازوسامان' کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ایم ایم ایس آپریشن میں گاڑیوں کی مکینیکل موڈیفکیشن میں اختراعی طریقہ کار انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔

 (v) جناب  سندیپ گنڈو کڈگاؤنکر، اے ایس پی، گوا ریجن، مہاراشٹر سرکل - انہوں نے نگرانی کے لیے 'کلسٹر اپروچ' اپنایا جس کے نتیجے میں ریونیو کے اہداف اور آپریشنل صلاحیت کی اعلیٰ سطح کی کامیابی ملی۔ انہوں  نے سُکنیا سمردھی یوجنا کے تحت اہل لڑکیوں کی 100فیصدکوریج کے لیے ایک خصوصی مہم 'سوورنکنیا' شروع کی۔

 (vi) جناب رندھیر کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سرکل آفس، بہار سرکل - انہوں نے 'آدھار  پر مبنی ادائیگی کا نظام ' کے ذریعے عام لوگوں کے دروازے پر  مائیکرو-اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ملازمین کو ٹکنالوجی پروجیکٹوں کو نافذ کرنے، پوسٹ آفس سیونگ بینک (پی او ایس بی ) اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) کا کوریج بڑھانے کی تحریک دی۔

 (vii)جناب چلہ شری ناگیش، ڈپٹی مینیجر، سی ای پی ٹی ، حیدرآباد - انہوں نے 'ڈی کیوب' سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو مستفیضین کو منریگا کی اجرت کی تقسیم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے گرامین ڈاک سیوک آن لائن کنٹریکٹ پورٹل کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون دیا۔

 (viii) محترمہ کے۔ کلائی وانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جنوبی علاقہ، مدورائی، تمل ناڈو سرکل - پوسٹ آفس سیونگ بینک (پی او ایس بی) کے آپریشنز کو کور بینکنگ سلوشنز میں منتقل کرنے اور ڈاک خانوں میں میک کیمش کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مقررہ وقت میں  شکایات کو نمٹانے  کے لئے سخت  نگرانی کا طریقہ کار بھی وضع کیا۔

میگھ دوت ایوارڈ کی شروعات  1984 میں  کی گئی تھی ۔ یہ مجموعی اور بہترین کارکردگی  کے لئے  قومی سطح پر محکمہ ڈاک کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ ایوارڈ آٹھ زمروں میں  پیش کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والوں کو میڈلز، سرٹیفیکیٹس اور 21,000/- کے نقد انعام سے نوازا جاتا ہے۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6994 )



(Release ID: 1837789) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Marathi