کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے دوسرے راؤنڈ کے تحت 1,368 کروڑ روپے کی پُر عزم سرمایہ کاری کے ساتھ 15 کمپنیاں منتخب کی گئیں
اے سی کی 6 کمپنیاں 908 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔ 9 ایل ای ڈی کمپنیاں 460 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی
اگلے 5 سالوں میں 25,583 کروڑ روپے کی پیداوار متوقع ہے جس سے تقریباً 4,000 افراد کو اضافی براہ راست روزگار ملے گا
مجموعی طور پر، وائٹ گڈز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 61 کمپنیاں 6,632 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، 1,22,671 کروڑ روپے کی پیداوار کریں گی اور 46,368 اضافی براہ راست روزگار پیدا کریں گی
وائٹ گڈز میں پی ایل آئی کے نتیجے میں، گھریلو قیمت میں اضافہ موجودہ 15 تا 20 فیصد سے بڑھ کر 75 تا 80 فیصد ہونے کی امید ہے، جناب انل اگروال، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی
Posted On:
28 JUN 2022 1:34PM by PIB Delhi
وائٹ گڈز میں پی ایل آئی اسکیم کے دوسرے راؤنڈ کے تحت کل 15 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دوسرے دور میں موصول ہونے والی 19 درخواستوں کی جانچ کے بعد، 1,368 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 15 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں 908 کروڑ روپے کی پُر عزم سرمایہ کاری کے ساتھ ACs کے اجزا کی تیاری کے لیے 6 اور 460 کروڑ روپے کی پُر عزم سرمایہ کاری کے ساتھ LED لائٹس کے اجزا کے لیے 9 کمپنیاں شامل ہیں۔ ان 15 کمپنیوں کے پاس پانچ سالوں میں 25,583 کروڑ روپے کی کل پیداوار ہوگی اور 4,000 افراد کو براہ راست اضافی روزگار ملے گا۔
چار درخواست دہندگان کو جانچ اور اس کی سفارشات کے لیے ماہرین کی کمیٹی (CoE) کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔ درخواست دہندگان کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب انل اگروال نے کہا کہ پی ایل آئی کے نتیجے میں، ان حصوں میں گھریلو ویلیو ایڈیشن موجودہ 15 تا 20 فیصد سے بڑھ کر 75 تا 80 فیصد ہونے کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایل آئی اسکیم اور دیگر ریگولیٹری اقدامات بشمول کوالٹی کنٹرول آرڈرز، معیارات اور لیبل نے اے سی اور ایل ای ڈی میں میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کو بڑا فروغ دیا ہے۔
درخواستوں کے پہلے دور میں، 52 کمپنیوں نے اپنی درخواستیں داخل کیں اور 5,264 کروڑ روپے کی پُر عزم سرمایہ کاری کے ساتھ 46 درخواست دہندگان کو منتخب کیا گیا۔
مجموعی طور پر، دونوں راؤنڈ میں منظور شدہ 61 درخواست دہندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ACs اور LED لائٹس کی صنعت کے اجزا مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم میں 6,632 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے اور تقریباً 46,368 براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ اس اسکیم سے پانچ سالوں میں تقریباً 1,22,671 کروڑ روپے کے اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس کے اجزا کی کل پیداوار ہونے کی امید ہے۔
ایئر کنڈیشنرز کے لیے، کمپنیاں دیگر اجزا کے ساتھ تانبے کی نلیاں، کمپریسرز، IDU یا ODU کے لیے کنٹرول اسمبلی، ہیٹ ایکسچینجرز اور BLDC موٹر تیار کریں گی۔ اسی طرح ایل ای ڈی لائٹس کے لیے، ایل ای ڈی چپ پیکیجنگ، ایل ای ڈی ڈرائیورز، ایل ای ڈی انجن، ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹمز اور کیپسیٹرز وغیرہ کے لیے میٹالائزڈ فلمیں ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔
مرکزی کابینہ نے 7 اپریل 2021 کو وائٹ گڈز (ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی تھی، جس کا نفاذ مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2028-29 تک 6,238 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ کیا جائے گا۔
ضمیمہ
*********
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 6988
(Release ID: 1837721)
Visitor Counter : 196