عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے ذریعے پنشن پانے والوں کا بیداری پروگرام پڈوچری میں منعقد کیا گیا

Posted On: 28 JUN 2022 3:06PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے ( ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو ) نے آج پڈوچیری میں پنشنر  بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ عالمی وباء کے بعد یہ ملک کے جنوبی خطے  کا احاطہ کرنے والا پہلا فزیکل پروگرام ہے  ۔  اس پروگرام میں چنئی اور پڈوچیری کے پنشنرز  ایسوسی ایشن کے تعاون سے چنئی اور پڈوچیری کے 300 سے زیادہ پنشن پانے والوں نے شرکت کی۔

ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کے افسران کی ایک ٹیم نے پنشن پالیسی میں اصلاحات اور مرکزی حکومت کے پنشن پانے والوں  کو پنشن / فیملی پنشن کی منظوری کے حوالے سے ڈیجیٹلائزیشن   پر اجلاس منعقد کیا ، جس کا مقصد حکومت کے ’’ زندگی میں آسانی ‘‘ پیدا کرنے  کے اقدام کے تحت کی گئی تبدیلیوں  سے پنشن پانے کو  آگاہ  کرنا ہے ۔ پنشن پانے والوں  سے متعلق انکم ٹیکس کے معاملات کے ساتھ ساتھ سالانہ زندگی کے سرٹیفکیٹس جمع کرانے کے ڈیجیٹل ذرائع پر خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ان پروگراموں کا مقصد مرکزی حکومت کے پنشن پانے والوں  کو پنشن کے حق داروں اور طریقہ ٔکار سے متعلق مختلف اصولوں اور طریقہ ٔکار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور ساتھ ہی پالیسی اور طریقہ ٔکار میں مختلف ترامیم کے ذریعے وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں پنشن پانے والوں کو مطلع کرنا ہے۔ ایسے پروگرام پنشن پانے والوں کی پنشن پالیسی کے فیڈ بیک میکانزم کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس این ماتھر،  سی سی ( پی ) – سی پی اے او جناب بھوپال نندا، ڈائریکٹر جناب روچر متل، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمود کمار نے پروگرام میں شرکت کی۔ ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس این ماتھرنے شرکاء کو پنشن پانے والوں  کے زندگی گزارنے کو آسان بنانے سے متعلق محکمہ کی  ذریعے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں مطلع کیا۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ 2014 ء میں شروع کیا گیا تھا  ، جو آدھار پر مبنی بایو میٹرک ڈیوائسز، انڈین پوسٹ پیمنٹ بینکوں  کے 1,90,000 گرامین ڈاک سیوکوں  اور بینکوں کے تحت ڈور اسٹیپ بینکنگ کے ذریعے دستیاب ہے۔ چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی نومبر  ، 2021 ء میں شروع کی گئی تھی ، جو پنشن پانے والوں  کو اپنی زندگی کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے طریقۂ کار میں تبدیلی لائے گی ۔

چیف کنٹرولر (پنشن)، سی پی اے او، ایم او ایف نے پنشن پانے والوں سے خطاب کیا  اور پنشن پانے والوں کو درپیش عام شکایات اور  ان کے ازالے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ  سی پی اے او کے ذریعے زندگی  کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے نئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا ۔ سی جی ایچ ایس کے ایک نمائندے نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور پنشن پانے والوں  کے سوالات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

پنشن اور فیملی پنشن پانے والوں کے ’’ زندگی گزارنے میں آسانی‘‘ کو بڑھانے کے لئے ، حکومت ہند نے پنشن پالیسی میں بڑے پیمانے پر فلاحی اقدامات کئے  ہیں اور ساتھ ہی پنشن سے متعلق عمل کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ پنشن کے قوانین میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں اور پچھلے 50 سالوں کے دوران متعدد وضاحتی احکامات/ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہیں دسمبر  ، 2021 ء میں سنٹرل سول سروس (پنشن) رولز، 2021 کے طور پر مرتب کر کے پیش کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 6990



(Release ID: 1837647) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil