وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مائم(خاموش اداکاری) ایک طاقتور فنی شکل ہے جو دل کو چھو جاتی ہے:اشوک کمار چٹوپادھیائے

Posted On: 31 MAY 2022 2:44PM by PIB Delhi

مائم (خاموش اداکاری)ایک طاقتور فنی شکل ہے جو بغیر کسی لفظ کا استعمال کیے ہوئے آپ کے دل کو چھو سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے دستاویزی فلم ‘این آڈ ٹو کوائی ٹیوڈ’ کے ہدایت کار جناب اشوک کمار چٹوپادھیائے کا۔ انقلاب فرانس کے دوران انقلابیوں نے اپنے احتجاج کے ایک ذریعہ کے طور پر مائم کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی مسائل کو سامنے لانے کے لیے اس میں اب بھی کافی طاقت ہے۔ وہ سترہویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول کے سلسلے میں منعقد #MIFFDialogues میں بول رہے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-1X2NH.jpg

 

اپنی فلم  پر بات کرتے ہوئے جناب اشوک کمار چٹوپادھیائے نے کہا کہ ‘این آڈ ٹو کوائی ٹیوڈ’ مائم گرو اور ہندوستانی مائم کے بانی جناب جوگیش دتہ کی زندگی اور ایک عالمی شہرت یافتہ مائم فنکار بننے کے لیے انہوں نے جس طرح سے جدوجہد کی، اس کا ایک خاکہ ہے۔ انہوں نے کہا‘‘جوگیش دا نے اپنے والدین کو تقریبا 14-13سال کی عمر  میں ہی کھو دیا۔ آزادی حاصل ہونے کی صبح میں انہوں نے خود کو سیالدہ اسٹیشن پر اس وقت کے مشرقی پاکستان کے ایک غریب پناہ گزین کے طور پر پایا۔ انہوں نے ہوٹل، چائے کے اسٹال پر کئی چھوٹے موٹے کام کیے ہیں اور زندگی کا بہت سارا تجربہ حاصل کیا۔ اپنے گہرے تجزیے کے ذریعے انہوں نے دوسروں کی نقل اور مائم کرنے کا ہنر سیکھ لیا۔ ان کا انداز مزاح بھی غضب کا تھا۔ انہوں نے خود بہت ساری اسکرپٹ تیار کی۔ دھیرے دھیرے انہوں نے اپنی مائم کے ہنر کو اپنے دم پر آگے بڑھایا۔ گھنٹوں کی مشق نے انہیں مشہور شخصیت بنا دیا۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-2AYQV.jpg

 

مائم کے اس استاد کے ساتھ اپنی لمبی دوستی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جوگیش دتہ کا اپنے فن کے لیے جس قسم کی وفاداری کا جذبہ ہے، وہ اصل میں حیران کردینے والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا،‘‘انہوں نے اپنے جسم کو ایک مندر کی طرح مانا اور ایک سخت غذا اور روزمرہ کے معمول پر عمل کیا۔ آج کل زیادہ تر لوگوں میں اس قسم کی وفاداری کے جذبے کی کمی ہے۔

 

 

جناب اشوک کمار چٹوپادھیائے نے اپنے ان خیالات کا بھی اظہار کیا کہ موبائل اور انٹرنیٹ کے لیے جنون کی وجہ سے لوگ اسٹیج پر ہونے والی فنی پیشکش کو بھول رہے ہیں۔  انہوں نے تفصیل سے بتایا ‘‘اسٹیج سے جڑے فنون کو دیکھنے کےلیے پہلے کی طرح آڈیٹوریم میں بھیڑ نہیں آرہی ہے۔ ہم آڈیٹوریم کے مدنظر فن کی تعمیر کررہے ہیں۔ ڈھائی انچ کی موبائل اسکرین فنون کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتی۔ میرے لیے یہ کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اگر آپ گیت، موسیقی یا ناٹک دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو آڈیٹوریم میں جانا ہوگا۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-3F28Q.jpg

‘این آڈ ٹو کوائی ٹیوڈ’ کا مختصر تعارف

یہ فلم مقامی تقاریب میں ایک اسٹینڈاپ کمیڈین بننے سے لے کر ہندوستانی مائم کی علامت بننے کے جوگیش دتہ کے سفر کی تفصیلی داستان ہے، جنہوں نے ہندوستان میں پہلی مائم اکیڈمی قائم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-4NYR9.jpg

 

ہدایت کار کے بارے میں

جناب اشوک کمار چٹو پادھیائے فلموں اور کمرشیل کے ایک ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن، آؤروڑا فلم کارپوریشن اور سنگیت ناٹک اکیڈمی کے لیے بھی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ ان کی فلموگرافی میں اے ڈیوائن پرکشن (2015)، گہنا بوری (2016) اور دی گولڈن گلوری (2017) شامل ہیں۔

ہمارا ماننا ہے کہ آپ جیسے فلموں کے شائقین کے اچھے الفاظ سے اچھی فلمیں چلتی ہیں۔ ہیش ٹیگ #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi  اور #MIFF2022. کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر فلموں کے لیے اپنے پیار کو شیئر کریں۔ ہاں، فلموں کے لیے پیار بانٹیں۔

کون سی #MIFF2022 فلموں نے  آپ کے دل کی دھڑکن کو کم یا زیادہ کردیا؟ ہیش ٹیگ #MyMIFFLove کا استعمال کرکے  دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتائیں۔

اگر آپ کہانی سے متاثر ہیں تو رابطہ کریں۔ کیا آپ فلم یا فلم ساز کے بارے میں زیادہ جاننا چاہیں گے؟ خاص طور سے کیا آپ صحافی یا بلوگر ہیں، جو فلم سے جڑے لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی آپ کو ان سے جڑنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ہمارے عہدیدار مہیش چوپڑے سے +91-9953630802 پررابطہ کریں۔ آپ ہمیںmiff.pib[at]gmail[dot]com. پر بھی لکھ سکتے ہیں۔

وبائی مرض کے بعد فیسٹول کے پہلے پروگرم کے لیے فلموں کے شائقین کے اس جشن میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔  https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر  ایک آن لائن درخواست گزار (یعنی ہائبرڈ موڈ کے لیے ) کے طور پر مفت میں رجسٹریشن کریں۔ مسابقتی فلمیں جیسے ہی یہاں دستیاب ہوں گی، انہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

*************

ش ح۔ ق ت۔  ت ع

U. No.6972

 


(Release ID: 1837535) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Marathi , Hindi