وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے سری فورٹ آڈیٹوریم میں آنے والی فلم’ راکٹری: دی نامبی افیکٹ‘ کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا
یہ فلم اسرو کے سابق سائنسداں پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ نامبی نارائنن کی زندگی پر مبنی ہے
Posted On:
27 JUN 2022 12:56PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے نئی دہلی سری فورٹ آڈیٹوریم میں آنے والی فلم’ راکٹری: دی نامبی افیکٹ‘ کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ۔فلم کی نمائش میں جن حضرات نے شرکت کی ان میں فلم کے مصنف ،پرڈیوسر،ڈائریکٹر جناب آر مادھون اور ان کی سربراہی میں ٹیم شامل تھی ۔مادھون کا اس فلم میں سرکردہ رول ہے اور انہوں نے اس فلم کی پہلی بار ہدایت دی ہے۔سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جناب ڈی آر کارتھکیان ،سی بی آئی کے سابق آئی جی جناب پی ایم نائر ،حکومت ہند کے سینئر افسروں کے علاوہ فلم صنعت کے شراکتداروں نے بھی فلم کی نمائش میں شرکت کی۔جناب نامبی نارائنن کی زندگی کی تحریک دینے والی کہانی پر بننے والی فلم کی اسکرپٹ ،ایڈیٹنگ اور ایکٹنگ کو ناظرین کی طرف سے زبردست ستائش ملی ہےاور اسے دکھائے جانے کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب آر مادھون نے کہا کہ یہ فلم آئی ٹی کے شعبوں اور خلاء میں ہندوستان کی تکنیکی صلاحیت کا ایک جشن ہے ۔یہ فلم ماسٹر نامبی نارائن کو ایک خراج ہے،جن کا وکاس انجن کبھی بھی ناکام نہیں ہوا۔اس میں انسانی وسائل کی مہارت اور سائنسی مہارت سے متعلق دنیا کے لئے ہندوستان کی سافٹ پاور ہنر مندی کے سیٹس کے پیغام سے آگاہ کیا گیا ہے۔
راکٹری : دی نامبی افیکٹ آنے والی ایک ایسی ہندوستانی بایو گرافیکل ڈرامہ فلم ہے جو ایک سچے سائنسداں نارائنن کی زندگی پر مبنی ہے،جو ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم کے سابق سائنسداں اور ایرو اسپیس انجینئر تھے جن پر 1994 میں جاسوسی کا الزام تھا ۔ راکٹری : دی نامبی افیکٹ کا عالمی پریمیئر 75 ویں کانس فلم فیسٹول کے دوران ہوا تھا ۔کانس فلم فیسٹول میں اس فلم کو کافی سراہا گیا تھا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا کہ اس فلم کو نہ صرف زبردست پکڑ حاصل ہے بلکہ یہ ناظرین کے دلوں کو بھی چھوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم جناب نامبی نارائنن سمیت ہزاروں سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔جنہوں نے ہندوستان کے خلائی پروگرام کی حصولیابی کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی ہے۔
سی بی آئی کے سابق آئی جی جناب پی ایم نائر نے کہا کہ فلم کافی دلچسپ اور تفریح بھری ہے اور بہت زیادہ مانع خیز ہے۔اس کے علاوہ یہ فلم دلکش بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سائنس ،ٹیکنالوجی اور اموشن جذبات کا ایک مکمل اشتراک ہے۔ اس فلم کا نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں خیر مقدم کیا جائے گا۔
اس فلم کی فوٹو گرافی ہندوستان،جارجیا،روس ،سربیااور فرانس سمیت بہت سے ملکوں میں کی گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ بیک وقت تامل، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کی گئی تھی اور اسے تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم یکم جولائی 2022 کو دنیا بھر کے تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.6938
(Release ID: 1837281)
Visitor Counter : 163