ارضیاتی سائنس کی وزارت
کل سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی سمندر سے متعلق کانفرنس کے موقعے پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لسبن میں بھارتی مندوبین اور سفارت خانے کے افسران کے ساتھ کانفرنس سے پہلے میٹنگ کی، جس کا مقصد بھارت کی طرف سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا اور مختلف معاملات پر بھارتی وفد کی طرف سے کیے گئے اقدامت پر بھارتی موقف پر تبادلۂ خیال کرنا تھا
Posted On:
26 JUN 2022 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26جون، 2022/ پرتگال کے شہر لسبن میں سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے اقوام متحدہ کی کل سے شروع ہونے والی سمندر سے متعلق پانچ روزہ کانفرنس میں پہنچنے کے فوراً بعد آج بھارت کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے اور بھارتی وفد کی طرف سے مختلف معاملات پر اختیار کیے گئے موقف کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کے لیے بھارتی مندوبین اور سفارت خانے کے افسران کے ساتھ کانفرنس سے پہلے ایک میٹنگ کی۔
لسبن میں 27 جون سے یکم جولائی 2022 کے درمیان منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی سمندر سے متعلق کانفرنس میں 130 سے زیادہ ملک شرکت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کینیا اور پرتگال کی حکومتوں کی طرف سے مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی سمندر سے متعلق یہ کانفرنس ایسے اہم وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب دنیا کووڈ -19 عالمی وبا سے دوچار ہمارے سماج کے بہت سے گہرے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے اس عالمی کوشش میں ایک قاعدانہ رول ادا کیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے بڑی ڈھانچہ جاتی تبدیلی کی ضرورت ہوگی اور ایسے مشترکہ طریقۂ کار درکار ہوں گےجو دیرپا ترقیاتی نشانوں کی تکمیل کریں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت سائنس پر مبنی ایسے اختراعی طریقۂ کار پیش کرے گا جن کا مقصد ’’ہمارے سمندر کو بچاؤ اور مستقبل کا تحفظ کرو‘‘ کے تئیں عالمی کارروائی کا ایک نیا باب شروع کرنا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ مقصد 14 : جائزہ لینا، شراکت داریاں اور طریقۂ کار پر عمل درآمد کے لیے سائنس و اختراع پر مبنی سمندر سے متعلق کارروائی میں اضافے کرنے کے موضوع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیر سرپرستی بھارت سائنس اور اختراع پر مبنی طریقۂ کار فراہم کرائے گا۔ اس کا مقصد شراکت داریوں اور ماحول دوست طریقۂ کار پر عمل درآمد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ ایس ڈی جی عندیوں میں استعمال کیے جانے والے طریقوں اور اعداد و شمار کے فرق کو ختم کرنے کے لیے شراکت داریاں قائم کی ہوئی ہیں۔
مذاکرات کے آخر میں نفرنس میں اتفاق رائے سے ایک مختصر کارروائی پر مبنی اور بین حکومتی اعلامیے کو منظوری دی جائے گی جس میں سائنس پر مبنی اور کارروائی کے اختراعی میدانوں کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ مقصد 14 پر عمل درآمد کی حمایت ہو ۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 6916
(Release ID: 1837203)
Visitor Counter : 141