وزارات ثقافت

نیشنل مونومنٹ اتھاریٹی نے لال قلعہ میں بابا بندہ سنگھ بہادر کا یوم شہادت منایا


بابا بندہ سنگھ بہادر نے مذہب کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔ ان کی ہمت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے: میناکشی لیکھی

Posted On: 25 JUN 2022 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 25 جون          قدیم عمارتوں سے متعلق  قومی اتھاریٹی (این ایم اے) نے لال قلعہ ،نئی دہلی میں عظیم جنگجو بابا بندہ سنگھ بہادر کا یوم شہادت منایا۔ عظیم سکھ حکمران کا ہندوستانی کیلنڈر کے مطابق آج یوم شہادت ہے۔

لال قلعہ کے لان میں منعقدہ تقریب میں ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  کے ہمراہ  این ایم اے کے چیئرمین جناب ترون وجے اور بابا بندہ سنگھ بہادر کی دسویں نسل کے بابا جتندر پال سنگھ سوڈھی نے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017TRV.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ بابا بندہ سنگھ بہادر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے مذہب کی عزت کا دفاع کیا ۔ ان کی جراتمندی کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے بندہ بہادر کی شہادت کی جگہ کو قومی یادگار قرار دینے کے لیے ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029M1B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BDAF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V9Z9.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RR30.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0065KWY.jpg

محترمہ میناکشی لیکھی نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو بابا بندہ سنگھ بہادر جی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔تقریب میں دھدھی جتھا پیش کی گئی اور بابا بندہ سنگھ بہادر کی کہانی پر مشتمل ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0079L7Z.jpg

بابا بندہ سنگھ بہادر ایک عظیم سکھ جنگجو اور خالصہ فوج کے کمانڈر تھے جنہوں نے مغلوں کو شکست دی اور شمالی ہندوستان کے ایک بڑے حصے کو جابرانہ مغلیہ راج سے آزاد کرایا اور پنجاب میں خالصہ راج قائم کیا۔ بندہ سنگھ بہادر نے زمینداری کا نظام ختم کیا اور زمین  جوتنے والوں کو جائیداد کے حقوق  دیے۔ وہ ایک عظیم حکمران تھا جنہوں نے نانک شاہی سکے متعارف کروائے تھے۔ انہیں مغل حکمران فرخ سیار نے پکڑ لیا اور انہوں نے مہرولی میں جام شہادت نوش فرمائی ،جہاں ان  کی یاد میں ایک یادگار قائم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008RT15.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-6893

 



(Release ID: 1836971) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Punjabi