وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ویسٹ انڈیز کے بھارت کے ٹور کا خصوصی براڈ کاسٹ ڈی ڈی اسپورٹس اور تمام کیبل اور ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارمز پر ہو گا

Posted On: 24 JUN 2022 8:33PM by PIB Delhi

کرکٹ شائقین کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ جولائی  ، 2022 ء میں بھارت کے ویسٹ انڈیز  ٹور کے تمام کرکٹ میچوں کا براہ راست نشریہ خصوصی طور پر صرف ڈی ڈی اسپورٹس پر دستیاب ہو گا۔ ڈی ڈی اسپورٹس بھارت – ویسٹ انڈیز کے تمام میچوں کا تمام کیبل اور ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارمز کے علاوہ ڈی ڈی فری ڈِش پر نشر کرے گا ۔

ویسٹ انڈیز کا بھارت کو ٹور – 2022 ، جو 22 جولائی ، 2022 ء سے شروع ہو گا اور 7 اگست ، 2022 ء تک چلے گا ، تین او ڈی آئی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہو گا ۔

کرکٹ میچوں کے براہ راست نشریے کے علاوہ، ڈی ڈی اسپورٹس  میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کرکٹ  کے ماہرین اور اہم شخصیات کے ساتھ  تجزیے اور خصوصی شو بھی پیش کرے گا ۔

ٹور کی تفصیلات مندرجہ  ذیل ہیں  :

 

تاریخ

میچ

بھارت کا وقت

22 جولائی ، 2022 ء

پہلا  او ڈی آئی

7 شام

24 جولائی ، 2022 ء

دوسرا او ڈی آئی

7  شام

27 جولائی ، 2022 ء

تیسرا  او ڈی آئی

7  شام

29 جولائی ، 2022 ء

پہلا ٹی ٹوئنٹی

8  شام

یکم اگست ، 2022 ء

دوسرا ٹی ٹوئنٹی

8  شام

02 اگست ، 2022 ء

تیسرا ٹی ٹوئنٹی

8  شام

06 اگست ، 2022 ء  

چوتھا ٹی ٹوئنٹی

8 شام

07 اگست ، 2022 ء

پانچواں ٹی ٹوئنٹی

8  شام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید تفصیلات کے لئے ڈی ڈی اسپورٹس کے ٹوئیٹر ہینڈل   @ddsportschannel اور پرسار بھارتی کے ٹوئیٹر ہینڈل @prasarbharati   پر دیکھیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 6884


(Release ID: 1836895) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Marathi , Hindi