امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بی آئی ایس الیکٹرک وہیکل بیٹریوں کے لیے کارکردگی کے معیارات مرتب کرتا ہے


بی آئی ایس مسافروں اور سامان لے جانے والی مختلف گاڑیوں کے لیے بیٹریوں سے متعلق دو مزید معیارات شائع کرنے کے عمل میں ہے

Posted On: 24 JUN 2022 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24/جون 2022 ۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ، نیشنل اسٹینڈرڈ باڈی آف انڈیا نے سڑک پر چلنے والی الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے لیے لیتھیم آئن ٹریکشن بیٹری پیکس اینڈ سسٹمز (کارکردگی کی جانچ) کے لیے ٹیسٹ کی تفصیلات کے تعلق سے معیارات شائع کیے ہیں۔ ان بیٹری پیکس اور سسٹمز کے لیے معیار IS 17855:2022 کو ISO 12405-4:2018 سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

اس معیار میں بیٹری پیکس کے لیے کارکردگی، بھروسہ  اور برقی فعالیت (الیکٹرک فنکشنلٹی) کی بنیادی خصوصیت اور ہائی پاور یا ہائی انرجی ایپلی کیشن کے حوالے سے سسٹم کے لیے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ معیار الیکٹرک گاڑی کے لیے حقیقی زندگی کے منظرناموں کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے، جیسے گاڑی پارکنگ میں ہے (بیٹری طویل مدت کے لیے استعمال نہیں کی جاتی ہے)، بیٹری سسٹم کو بھیجا جا رہا ہے (اسٹور کیا جا رہا ہے)، کم اور زیادہ درجہ حرارت پر بیٹری چلانا وغیرہ، اس کے مطابق اس معیار میں مختلف ٹیسٹ شامل ہیں۔

حفاظت اور کارکردگی الیکٹرانک آلات کے دو اہم پہلو ہیں۔ گاڑیوں کو چلانے کے لیے پاور سورس کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بیٹری سسٹم کی ضرورت، صارفین کے ذریعے الیکٹرانکس یا اسٹیشنری میں استعمال کئے جانے والی بیٹری سے نمایاں طور پر مختلف ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں وہ گاڑیاں ہیں جو الیکٹرک موٹر اور ریچارج ایبل بیٹریوں پر چلتی ہیں۔ پچھلی دہائی کے دوران، الیکٹرک گاڑیاں، مارکیٹ میں نظر آنے اور دستیاب ہونے کے لحاظ سے بڑھی ہیں۔ صارفین کی حفاظت، بھروسہ اور تحفظ کے لیے، انرجی اسٹوریج سسٹم کسی بھی الیکٹرک موٹر گاڑیوں کا اہم حصہ بن جاتے ہیں۔ زیادہ تر الیکٹرک موٹر گاڑیاں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال کرتی ہیں، کیونکہ اس کی طاقت، وزن کے تناسب میں زیادہ ہے۔

مزید برآں، الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے لیے بیٹریوں کے حفاظتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ، مختلف مسافروں اور سامان لے جانے والی مختلف گاڑیوں (ایل، ایم اور این زمرہ) کے لیے بیٹریوں سے متعلق 2 مزید معیارات شائع کرنے کے عمل میں ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6876



(Release ID: 1836833) Visitor Counter : 220