وزارت آیوش

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پریسیڈنٹ اسٹیٹ میں جدید ترین آیوش ویلنس سنٹر کا افتتاح کیا


راسٹرپتی بھون میں آیوش معالجہ مرکز کے کام کاج اور اہم سنگ میل کو دستاویز کرنے والی ایک کتاب کا بھی اجراء کیا گیا

Posted On: 24 JUN 2022 4:41PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت جناب منجپارا مہندر بھائی کالو بھائی اور دیگر معززین کی موجودگی میں پریسیڈنٹ اسٹیٹ، نئی دہلی میں جدید ترین آیوش معالجہ سنٹر کا افتتاح کیا۔ خاتون اول محترمہ سویتا کووند نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پریسیڈنٹ اسٹیٹ میں آیوش ویلنس سنٹر (اے ڈبلیو سی) 25 جولائی 2015 کو آیوش کی وزارت اور صدر کے سکریٹریٹ کی مشترکہ پہل کے طور پر شروع ہوا۔ اے ڈبلیو سی کے پاس آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی کے سلسلے میں علاج کی سہولیات موجود ہیں، اور یہ صدر جمہوریہ، صدر کے سیکرٹریٹ کے اہلکاروں اور پریسیڈنٹ اسٹیٹ کے مکینوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ آیوش نظام کی سہولیات کے ساتھ جدید تر بنیادی ڈھانچہ علاج کے معیاری ضابطے پر عمل کرے گا۔

راشٹرپتی بھون میں آیوش معالجہ مرکز کے ‘‘قیام، کام کاج اور کلیدی سنگ میل’’ کو دستاویز کرنے والی ایک کتاب بھی آج راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر میں وزیر مملکت برائے آیوش جناب منجپارا مہندر بھائی کالو بھائی کے ذریعہ وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور صدر جمہوریہ کے سکریٹری جناب کے ڈی ترپاٹھی کی موجودگی میں جاری کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z6DT.jpg

اس اشاعت کو سراہتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کتاب میں موجود اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اس مرکز سے بڑی تعداد میں مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس مرکز کی طرف سے مریضوں کی تعلیم کے  ورکشاپ، اسکول صحت پروگرام اور او پی ڈی رسائی وغیرہ جیسے اقدامات کو خوب سراہا گیا ہے۔ ٹیلی میڈیسن کی سہولیات کووڈ 19 وبا کے دوران شروع ہوئیں اور آن لائن یوگا کلاسز نے اس مشکل مرحلے میں  مستفیدین کی مدد کی۔

اس موقع پر آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ آیوش کے نظام طب کو صدیوں سے صحت کی دیکھ بھال کے لیے روایتی طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوش نظام کے صحت کو فروغ دینے والے نیز بچاؤ اور علاج کا رول عوام میں اس کی مقبولیت کی وجہ ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ آیوش کی وزارت اور صدر سکریٹریٹ نے اس سمت میں پہلے قدم کے طور پر آیوش ویلنس سنٹر، پریسیڈنٹ اسٹیٹ کو شروع کرنے میں تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین آیوش ویلنیس سنٹر بغیر کسی رکاوٹ اور موثر طریقے سے آیوش کا علاج فراہم کرتا رہے گا۔

اس سنٹر کی نمایاں خصوصیات کو مزید اجاگر کرتے ہوئے آیوش کے سکریٹری ودیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ اس سنٹر کی مقبولیت کی سطح کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں میں صدر اسٹیٹ کے 1.6 لاکھ سے زیادہ رہائش پذیر افراد نے اس سنٹر کا دورہ کیا ہے۔ مرکز کی طرف سے اب تک کل 60 تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر مزید زور دیا کہ اپنی بہتر سہولیات کے ساتھ آیوش معالجہ سنٹر زیادہ جامع انداز میں رہائش پذیر لوگوں کی خدمت کرنے کا پابند ہے۔

راشٹرپتی بھون نے آیوش کی وزارت کی مدد سے جولائی 2015 میں پریذیڈنٹ اسٹیٹ میں تمام نظاموں کے ساتھ ملک کا پہلا آیوش ویلنیس کلینک (اے ڈبلیو سی) قائم کیا تھا۔ اے ڈبلیو سی۔ اے ڈبلیو سی میں آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی کے سلسلے میں علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ یہ ملک بھر میں مختلف سرکاری محکموں اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) جیسے معروف اداروں میں ایسے بہت سے کلینک کا پیش خیمہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 6871)



(Release ID: 1836821) Visitor Counter : 145