محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہندصارفین قیمت اشاریہ نمبر- مئی 2022
Posted On:
20 JUN 2022 8:41PM by PIB Delhi
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین قیمت اشاریہ نمبر (بیس: 1986-87 = 100) مئی 2022 میں 11 اور 12 پوائنٹس بڑھ کر بالترتیب 1119 (ایک ہزار ایک سو انیس) اور 1131 (ایک ہزار ایک سو اکتیس) پوائنٹس ہو گیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریہ میں اس تبدیلی میں اہم کردار فوڈ گروپ کا بالترتیب 7.44 اور 7.65 اسکور تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول، گندم، آٹا، جوار، باجرہ، دودھ،بکرے کا گوشت، تازہ/خشک مچھلی، خشک مرچ، گرم مسالہ، سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں کی وجہ سے ہوا۔
مختلف ریاستوں کے لیے انڈیکس میں اضافہ الگ الگ تھا۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 20 ریاستوں کے اشاریہ میں 2 سے 20 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔تمل ناڈو کا اشاریہ 1294 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 883 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ میں سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے تعلق سے 20 ریاستوں کے اشاریہ میں 1 سے 19 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ۔ تمل ناڈو کا اشاریہ1281 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 934 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ میں سب سے نیچے ہے۔
ریاستی سطح پر، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمت کے اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ کیرالہ میں بالترتیب 20 پوائنٹس اور 19 پوائنٹس درج کیاگیا،جس کی بنیادی وجہ چاول، ٹیپیوکا، تازہ/خشک مچھلی، خشک مرچیں، سبزیاں ،پھل اور بس کے کرایے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین قیمت کے اشاریہ پر مبنی افراط زر کی اصل شرح مئی 2022 میں 6.67 فیصد اور 7.00فیصد رہی جو کہ اپریل 2022 میں بالترتیب 6.44فیصداور6.67فیصد تھی ۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں بالترتیب 2.94فیصد اور3.12فیصدتھی۔ اسی طرح، مئی 2022 کے مہینے میں اشیائےخوردونوش کی اصل شرح 5.44فیصد اور 5.51فیصد تھی جو کہ اپریل 2022 میں بالترتیب 5.29فیصد اور 5.35فیصداور پچھلے سال کے اسی مہینے میں 1.54فیصداور 1.73فیصدتھی۔
کل ہند صارفین قیمت اشاریہ نمبر(عام اوار گروپ کے لحاظ سے)
Group
|
Agricultural Labourers
|
Rural Labourers
|
|
April, 2022
|
May, 2022
|
April, 2022
|
May, 2022
|
General Index
|
1108
|
1119
|
1119
|
1131
|
Food
|
1035
|
1046
|
1043
|
1054
|
Pan, Supari, etc.
|
1917
|
1912
|
1926
|
1922
|
Fuel & Light
|
1233
|
1251
|
1226
|
1243
|
Clothing, Bedding &Footwear
|
1162
|
1174
|
1195
|
1209
|
Miscellaneous
|
1177
|
1185
|
1181
|
1189
|
زرعی اوردیہی مزدو روں کے لئے کل ہند قیمت اشاریہ نمبر 20 جولائی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.6859
(Release ID: 1836689)
Visitor Counter : 162