کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے پہلے لاجسٹک ایکسیلنس ایوارڈز لاجسٹک سیکٹر میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ تبدیلی اور جدت طرازی کے مظہر


حکومت اور  ن جی شعبے کو لاجسٹک لاگت  کم کرنے، اقتصادی کارکردگی  بڑھانے اور درون ملک  اختراعات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے: جناب  گوئل

حکومت لاجسٹک سیکٹر میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور در میانی صنعتوں  کو تسلیم کرنے کے لیے ایک الگ زمرہ بنائے گی

لاجسٹک سیکٹر کی خاطر خواہ ہ مدد کرنے کے لیے بنیادی اخراجات میں  رفتار میں اضافہ: جناب گوئل

Posted On: 23 JUN 2022 10:21PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آج نئی دہلی میں اپنے اولین نیشنل لاجسٹک ایکسیلنس ایوارڈز کی میزبانی کی۔ صنعت و تجارت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ساتھ  صنعت و تجارت  کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش شرما نے 12 زمروں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ نیشنل لاجسٹکس ایکسیلنس ایوارڈ دینے  کا مقصد ملک میں بہت ساری لاجسٹکس  خدمات فراہم کرنے والوں کو تسلیم کرنا ہے جو جدت طرازی، تنوع  پیدا کرنے اور  معاملات کو موثر بنانے  میں کامیاب رہے ہیں۔

اپنے اولین ایڈیشن میں 169 اندراجات اور ایوارڈ کے لیے 12 زمروں کے ساتھ، صنعت و تجارت کی وزارت  نے اہل درخواستوں کی شناخت، درجہ بندی اور انتخاب کا ایک سالہ طویل عمل شروع کیا تھا۔ حتمی غور و خوض کے لئے  18 متنوع ماہرین پر مشتمل ایک ایکسپرٹ اسکریننگ کمیٹی اور 9 اعلی  عہدیداروں  پر مشتمل ایک قومی جیوری تشکیل دی گئی تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے صنعت پر زور دیا کہ حکومت کے ساتھ مل کر لاجسٹک لاگت کو 12-14 فیصد سے کم کرکے 7-8 فیصد تک لے جانے کے اقدامات کئے جائیں جیسا کہ ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے۔ وزیر  موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی ساختیاتی اخراجات کو 2.5 لاکھ کروڑ سے روپے  سے بڑھاکر  7.5 لاکھ کروڑ روپے کیا جائے۔ گتی شکتی سے سڑکوں، شاہراہوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، ملٹی ماڈل ٹرمینلز وغیرہ میں سرمایہ کاری کے ساتھ لاجسٹک سیکٹر کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ جناب گوئل نے کہا کہ گتی شکتی موثر منصوبہ بندی اور عمل آوری میں مدد کرے گی۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کنٹینرز کی تیاری اور جہاز سازی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم طور پر  سوچ رہی ہے۔

جناب گوئل نے  عالمی وبا کووڈ-19  کے دوران لاجسٹک سیکٹر کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹک سیکٹر میں آپریٹرز کے ذریعہ تیار کردہ لچکدار اور موثر سپلائی چین نے ہندوستان کو عالمی وبا  کووڈ۔ 19 کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کی ہے  اور  اس سے پچھلے 2 سالوں میں تجارت میں ہونے والی ترقی کو تعاون ملا ہے۔

جناب گوئل نے صنعت سے  یہ بھی کہا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو  مزید شفاف اور موثر بننے کے لیے نئی صنعتوں کی  خدمات لے۔ انہوں نے کہا کہ آگے چل کر   لاجسٹک سیکٹر میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور در میانی صنعتوں  (ایم ایس ای ایم )کے لیے بھی ان کے کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایوارڈز کا ایک الگ زمرہ مرتب کیا جانا چاہیے۔

صنعت و تجارت  کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش شرما نے کہا کہ کم لاگت والے ساز و سامان  کی دستیابی صنعتوں اور ہندوستانی معیشت کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ اسی کے ساتھ سیکٹر میں سرگرم عمل انسانی وسائل کی ہنر مندی کی سطح بلند کرنے کے لئے ٹیکنالوجی  کا استعمال اور اسے اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری شری انوراگ جین نے لاجسٹک سیکٹر کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا  کہ ملک کی بہت سی ایم ایس ایم ای اور  نئی صنعتوں  کے ذریعہ چلائے جانے والے لاجسٹکس سیکٹر کو گتی شکتی اور آتم نر بھر بھارت،  ہندوستان کے معاشی عزائم کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کرنے والے مختلف ریاستوں میں لاجسٹک ایز  ایکروس ڈیفرینٹ اسٹیٹس(لیڈز) کی رپورٹ کے علاوہ ، لاجسٹک ایکسیلنس ایوارڈ کا سلسلہ ہندوستان میں نجی شعبے کے ساتھ لاجسٹکس میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے والی سالانہ مشق کے طور پر جاری رہے گا۔

نیشنل لاجسٹک ایکسیلنس ایوارڈز 2021 - فاتحین کی فہرست

  1. بہترین کارگو ایئر لائن اور ٹرمینل آپریٹر – فیڈ ایکس ایکسپریس ٹرانسپورٹیشن اینڈ سپلائی چین سروسز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ
  2. سڑک کے راستے مال برداری کی بہترین  سروس فراہم کرنے والا – ڈی ایچ ایل سپلائی چین انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  3. بذریعہ ریل مال برداری کی خدمات  فراہم کنندہ اڈانی لاجسٹکس لمیٹڈ
  4. بہترین شپنگ اور این وی او سی سی خدمات فراہم کنندہ – مائرسک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  5. بہترین بندرگاہی خدمات  فراہم کنندہ - ڈی پی ورلڈ
  6. بہترین گودام سروس فراہم کنندہ – ٹرانسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی سپلائی چین سلوشنز کے ذریعے)
  7. بہترین کولڈ چین/ریفریجریٹڈ سروس فراہم کنندہ - ٹرانسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی سپلائی چین سلوشنز کے ذریعے)
  8. بہترین ایکسپریس لاجسٹک سروس فراہم کنندہ – سیف ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹیڈ
  9. بہترین لاجسٹک انفراسٹرکچر اور سروس فراہم کنندہ - اڈانی لاجسٹکس لمیٹڈ
  10. بہترین فریٹ فارورڈرز - Kuehne + Nagel  پرائیویٹ لمیٹیڈ
  11. بہترین کسٹمز ہاؤس ایجنٹ/ کسٹمز بروکر - انٹرنیشنل کلیئرنگ اینڈ شپنگ ایجنسی (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ
  12. انڈسٹری ایکسیلنس ایوارڈ - سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز لمیٹڈ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع س۔ ن ا۔

U-6851                          


(Release ID: 1836665) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Marathi , Hindi