وزارات ثقافت
یادگاری عمارتوں سے متعلق قومی اتھارٹی 25 جون کو عظیم جنگجو بابا بندہ سنگھ بہادر کا یوم شہادت منائے گی
لال قلعہ کے لان اور مہرولی میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
23 JUN 2022 7:48PM by PIB Delhi
یادگاری عمارتوں سے متعلق قومی اتھارٹی 25 جون 2022 کو عظیم جنگجو بابا بندہ سنگھ بہادر کا یومِ شہادت منا رہی ہے (بھارتی کیلنڈر کے مطابق)۔
25 جون 2022 کو لال قلعہ کے لان میں صبح 10.30 بجے سے 11.30 بجے تک مخصوص اور معزز شخصیات کے متاثر کن خطبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شام 7.30 بجے سے رات 9.30 بجے تک بابا بندہ سنگھ بہادر صاحب کے شہیدی استھل - شری گرو سنگھ سبھا گرودوارہ، مہرولی، نئی دہلی میں سماگم کا انعقاد کیا جائے گا جہاں بابا بندہ سنگھ بہادر کی یادگار شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
بابا بندہ سنگھ بہادر ایک عظیم سکھ جنگجو اور خالصہ فوج کے کمانڈر تھے جنہوں نے مغلوں کو شکست دی اور شمالی بھارت کے ایک بڑے حصے کو آزاد کرایا۔ انہوں نے پنجاب میں خالصہ راج قائم کیا۔ بندہ سنگھ بہادر نے زمینداری نظام کو ختم کیا اور زمین کے کاشتکاروں کو جائیداد کے حقوق دیے۔ وہ ایک معزز حکمران تھے جنہوں نے نانک شاہی سکے متعارف کروائے تھے۔ انہیں مغل حکمران فرخ سیار نے پکڑ لیا اور دہلی لا کر انتہائی غیر انسانی طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ شہادت مہرولی میں ہوئی جہاں ان کی شہادت کی یاد میں ایک یادگار آج بھی قائم ہے جو مثالی ہمت، بہادری اور دھرم میں گہرے ایمان کی علامت ہے۔ وہ گرو گووند سنگھ جی صاحب کے عظیم اور سچے شاگرد تھے۔
یہ شاید پہلا موقع ہے کہ جمہوریہ ہند عظیم شہید کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کر رہا ہے۔
لال قلعہ، نئی دہلی وہ جگہ ہے جہاں سے مغلوں نے ان کے قتل کے لیے فرمان جاری کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 6843)
(Release ID: 1836633)
Visitor Counter : 141