کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
’ ہندی کے فروغ ‘ کے مختلف زمروں میں جیتنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا
ہمیں اپنی ثقافت کی جوڑنے اور اظہار کرنے کی قوت کو فروغ دینے کے لئے ہندی کے استعمال کی ہمت افزائی کرنی چاہیئے : ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
ہندی زبان کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے ذرائع تیار کئے جانے چاہئیں : شری بھگونت کھوبا
Posted On:
23 JUN 2022 3:34PM by PIB Delhi
کیمیکل اور فرٹیلائزر اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج ہندی زبان کے فروغ کے لئے کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کی ہندی صلاح کار سمیتی کی سالانہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں کیمیکل و فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے ہندی کے فروغ سے متعلق مختلف زمروں میں ایوارڈ جیتنے والوں کی عزت افزائی بھی کی ۔
تیزی سے ترقی دینے کے لئے قومی خط و کتابت میں ہندی کے استعمال سے متعلق مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے ، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد ہر ایک شہری کی بہبود اور اپنے ملک کی ترقی ہے اور اس کے لئے ہمیں ہندی زبان کے استعمال کی ہمت افزائی کرنی چاہیئے ۔ اس میں ہماری ثقافت کی جوڑنے اور اظہار کی قوت کو فروغ ملے گا اور اسی مقصد کے لئے ہم نے یہ فورم تشکیل دیا ہے ۔
ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ محترم وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت میں ، ہم نے ہندی زبان کے استعمال میں نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھی ہندی کے استعمال میں اضافہ کا مشاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کو اس زبان سے جوڑنے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں ۔ ہمیں اس کے لئے اپنے انتظامیہ کے سیٹ اپ میں ہندی زبان کا استعمال کرکے اس کی ہمت افزائی کرنی چاہیئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین بھی ہمیں ہندی زبان کو فروغ دینے کی ہدایت دیتا ہے ۔ دفعہ 351 میں کہا گیا ہے کہ یہ یونین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندی زبان کو فروغ دے ، اس کو ترقی دے تاکہ یہ بھارت کے جامع کلچر کے لئے اظہا ر کا ایک ذریعہ بن سکے اور بھارتی اور بھارت کی دوسری زبانوں میں ، جو آٹھویں شیڈول میں دی گئی ہیں ، کسی بھی قسم کی دخل اندازی ، اس کی شکل ، اسٹائل میں دخل دیئے بغیر اس کے ذخیرہ ٔ الفاظ میں بنیادی طور پر سنسکرت سے اور ثانوی طور پر دوسری زبانوں سے الفاظ لے کر اضافہ کیا جائے اور اس کو فروغ دیا جائے ۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے مزید وضاحت کی کہ ہمیں اس بات کی احتیاط رکھنی چاہیئے کہ ایسا تاثر پیدا نہیں ہونا چاہیئے کہ ہندی زبان ہمارے شہریوں پر تھوپی جا رہی ہے ۔ یہ ہمارے ملک اور ہمارے مقصد کے بھی مفاد میں ہے کہ تمام مقامی زبانوں کی بھی اس طرح حمایت کی جانی چاہیئے ۔ اظہار کے لئے کوئی بھی زبان ہو سکتی ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بہت سی زبانیں اور لہجے رائج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت رویہ اپنانا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ۔ جدت پسندی کو اپنی وراثت کے ساتھ مقبولیت کو کسی قانون کے ذریعے زبردستی نافذ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے ہمارے لوگوں کو جذباتی طور پر ایک دوسرے سے جوڑنے کے لئے قابل قبول ہونا چاہیئے ۔
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے کہا کہ حکومت ہند پوری طرح عہد بستہ ہے اور ملک میں ہندی زبان کے استعمال کو توسیع دینے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اہم رہنمائی کے لئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کے استعمال کو فروغ دینا تو اہم ہے ہی لیکن روز مرہ کے الفاظ کو استعمال کرکے اسے عوامی زبان بنانے کی خاطر ذرائع تشکیل دینے کی ضرورت بھی ہے ۔ اس طرح ہندی کو سرکاری طور پر اور ہمارے شہریوں کے ذریعے ہندی زبان کو اپنائے جانے میں تیزی آئے گی ۔
ماہرین اور متعلقہ فریقوں نے میٹنگ میں رہنمائی کرنے کے لئے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں معلومات فراہم کیں ۔ میٹنگ میں ہندی کے فروغ کے لئے ہندی شبد کوش تیار کئے جانے سے لے کر 10 جنوری کو عالمی یوم ہندی اور زیادہ جوش و خروش سے منائے جانے کی تجاویز پیش کی گئیں ۔ اس طرح حکمرانی اور روز مرہ کی زندگی میں سرکاری زبان کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی سفارش کی گئی ۔
میٹنگ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کے مینجنگ ڈائرئکٹر صاحبان ، ہندی زبان کے ماہرین اور وزارت کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6828
(Release ID: 1836609)