وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ اپنا پہلا کیپسٹون سیمینار منعقد کرے گی
Posted On:
23 JUN 2022 5:11PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ 24 جون 2022 کو نئی دہلی کے ایئر فورس آڈیٹوریم میں ایک کیپسٹون سیمینار کے ساتھ پہلا وار فیئر اینڈ ایرو اسپیس اسٹریٹجی پروگرام (ڈبلیو اے ایس پی) منعقد کر رہی ہے۔ یہ سیمینار کالج آف ایئر وارفیئر اینڈ سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پرفضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اپنا کلیدی خطبہ دیں گے۔ وہی اس دوران تینوں سروسز کے سینئر افسران، ایئر پاور کے اسکالرز اور ملک کے پرنسپل تھنک ٹینکس اور اہم کالجوں کے ماہرین تعلیم بھی اس دوران موجود رہیں گے۔ اس کیپسٹون سیمینار کا مقصد ڈبلیو اے ایس پی کے سیکھنے کے مقاصد کو نمایاں کرنا اور اس پروگرام سے حاصل کردہ مطلوبہ نتائج کی توثیق کرنے کے لئے آئی اے ایف قیادت کی مدد کرنا ہے۔ اس کے شرکاء کو حالیہ تنازعات میں فضائی طاقت کے استعمال اور قومی سلامتی میں فضائی طاقت کے اہم کردار کو قائم کرنے والے بدلتے ہوئے نظریاتی ضابطوں سے متعلق عصری موضوعات پر پیپر پیش کرنے ہوں گے۔
آئی اے ایف کی جانب سے ڈبلیو اے ایس پی کا تصور حکمت عملی کی مہارت اور جنگ کی تاریخ و اصول کی گہری سمجھ کے ساتھ مڈکیریر ایئر فورس اہلکاروں کا گروپ بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد شرکاء کی نظریاتی سوچ کو بڑھانا اور حکمت عملی پر موثر دلائل کے لئے ان کی اہلیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مکمل حکومت کے نظریے کو مختلف نظریات اور اصولوں کو اسٹیٹ کرافٹ سے جوڑنے کے سلسلے میں شرکا کی قابلیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
یہ کورس سی اے ڈبلیو میں منعقد کیا گیا تھا، جو ا ایئر پاور اسٹڈیز کے لئے آئی اے ایف کا اہم ادارہ ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 6835)
(Release ID: 1836573)
Visitor Counter : 161