وزارات ثقافت

بھارت سمیت 15 ممالک کی ادبی شخصیات 16 سے 18جون تک شملہ میں منعقد ہونے والے وزارت ثقافت کے بین الاقوامی  ادبی میلے میں شرکت کررہی ہیں

Posted On: 17 JUN 2022 6:21PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت ، حکومت ہند اور ساہتیہ  اکادمی،  محکمہ فن و ثقافت حکومت ہماچل پردیش  کے تعاون سے   ،   آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کےا یک حصے کے طور پر  16 سے 18 جون 2022 تک شملہ میں  انٹرنیشنل ادبی میلہ ’انمیشا‘ کاانعقادکررہی ہیں ۔

یہ میلہ ثقافتی وراثت سے متعلق عمارتوں ، گیٹی ہیریٹیج کلچرل کمپلیکس  اور ٹاؤن ہال شملہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔

افتتاحی اجلاس 16  جون 2022 کو  صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گیٹی تھیٹر کے خاص آڈیٹوریم میں ہوا جس میں  ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال  نے شرکت کی ۔

کسی بھی ملک کا ادب اس ملک کی ثقافت کی نمائندگی اور عکاسی کرتاہے۔  ادبی میلے اس طرح کی ترجمانی اورنمائندگی کو  ان کے تمام تر پہلوؤں کے ساتھ سامنے لاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ  وزارت ثقافت اور ساہتیہ اکادمی اس میلے کا انعقاد کررہی ہیں ۔ ہندوستان سمیت  15 ملکوں کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 425 سے زیادہ قلمکار ، شاعر، ترجمہ نگار، تنقید نگار افراد اور ممتاز شخصیات  60 سے زیادہ زبانوں اور 64 تقریبات کی نمائندگی کررہی ہیں ۔ اس اعتبار سے انمیشا بین ا لاقوامی ادبی میلہ ملک میں  سب سے بڑا ادبی میلہ ہے۔

میلہ کے دوران تقریب میں لوگوں کے لئے  داخلہ مفت ہے۔ ہندوستان کی تحریک آزادی سے متعلق  تقریبا 1000 کتابوں اور 5 ہندوستانی  پبلشروں کی اشاعتوں کی ،   فروخت کے لئے  نمائش کی جارہی ہے ۔

 

*************

 

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6819



(Release ID: 1836478) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi