وزارت دفاع

بھارتی بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے درمیان بھارتی بحریہ کے عملے کی مرچینٹ نیوی کو منتقلی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 22 JUN 2022 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/جون 2022 ۔ بھارتی بحریہ (آئی این) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے درمیان 20 جون 2022 کو ایک تاریخی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، تاکہ بھارتی بحریہ کے عملے کو، جو خدمات انجام دے رہے ہوں اور ریٹائرڈ ہوں، دونوں کو مرچینٹ نیوی میں منتقل کیا جاسکے۔ اس مفاہمت نامہ کے ذریعے، ڈی جی شپنگ نے بین الاقوامی ایس ٹی سی ڈبلیو (اسٹینڈرس آف ٹریننگ، سرٹیفکیشن اینڈ واچ کیپنگ فار سی فیررس) کنونشنز کے مطابق آئی این اہلکاروں کے سرٹیفکیشن کا تصور کیا ہے، تاکہ عزت مآب وزیر اعظم کے، بھارتی موجودگی کو بڑھانے اور گلوبل سی فیررس میں حصہ لینے کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ مفاہمت نامہ بلیو اکانومی سمیت میری ٹائم ڈومین پر حکومت ہند کی توجہ کے ساتھ ساتھ ہنرمند اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کے بہترین استعمال کے مطابق بھی ہے۔

اس منتقلی کو نافذ کرنے کا تفصیلی طریقہ کار ڈی جی شپنگ نے 2022 کے ڈی جی ایس آرڈر 17 کے ذریعے جاری کیا ہے۔ یہ آرڈر آئی این اہلکاروں کے ذریعے بحری (نیول) سمندری خدمات اور جدید تربیت کو تسلیم کرتا ہے اور آئی این کے تقریباً تمام افسروں اور ملاحوں (سیلرس)  کے کیڈرز کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ اسکیم سمندری اور تکنیکی ڈومین دونوں میں بحریہ کے اہلکاروں کو، جبکہ وہ عالمی سطح پر تسلیم کی جانے والی بحریہ کی سروس میں ہوں، متعلقہ بریجنگ کورسز اور امتحانات سے گزرنے کے بعد اور کچھ معاملات میں کم از کم مرچینٹ شپ سی سروس، جیسا کہ ایس ٹی سی ڈبلیو کی دفعات کے تحت لازمی ہے، کی تکمیل کے بعد اہلیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کو یقینی بنائے گی۔ اس سے عملے کو مختلف عہدوں پر آن بورڈ مرچینٹ شپس، بھارت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی شپنگ کمپنیوں میں آسانی سے منتقلی میں مدد ملے گی۔

منتقلی کی اسکیمیں، جو گہرے غور و خوض کے بعد اور بین الاقوامی ضوابط سمیت بہت سے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کی گئی ہیں، نے مختلف التزامات متعارف کروائی ہیں، جو آئی این اہلکاروں، یہاں تک کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد  کو بھی مرچینٹ نیوی میں براہ راست منتقلی کی پیشکش کرتی ہیں۔ آئی این اہلکار بحریہ میں کافی تجربہ رکھنے کے بعد اب ناٹیکل سائیڈ میں لامحدود ٹنیج کے بیرون ملک جانے والے بحری جہازوں میں ماسٹرز کے طور پر اور انجینئرنگ ڈومین میں چیف انجینئرز کے عہدے تک براہ راست شامل ہو سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)MO6F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)G9B9.jpg

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6798

22.06.2022



(Release ID: 1836365) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali