شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے اشتراک میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ پہل کے تحت گوہاٹی میں خریداروں اور فروخت کرنے والوں کی ایک بڑی کانفرنس
Posted On:
22 JUN 2022 1:46PM by PIB Delhi
کامرس و صنعت کی وزارت کے صنعت و اندرونی تجارت کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) کی ’ ایک ضلع ایک پروڈکٹ ‘ پہل کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ( ایم ڈی او این ای آر ) اور اس کی پی ایس یو ، نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی ) اور نارتھ ایسٹ ریجنل ایگریکلچر مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹیڈ ( این ای آر اے ایم اے سی ) کے اشتراک سے پائیدار تجارت کو فروغ دینے اور مارکیٹ روابط تشکیل دینے کے نظریے کے ساتھ فروخت کرنے والوں اور خریداروں کی ایک وسیع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ کانفرنس میں شمال مشرقی خطے کی 8 ریاستوں کی زرعی مصنوعات پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس میں بہت سی قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔
شمال مشرقی خطے کی سبھی ریاستوں آسام ، اروناچل پردیش ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگا لینڈ ، تری پورہ اور سکم کے مختلف اضلاع کے 70 سے زیادہ فروخت کاروں ، تاجروں ، کسانوں وغیرہ نے گوہاٹی میں اس کانفرنس میں شرکت کی اور اپنی مصنوعات کی نمائش کی ۔ ان مصنوعات میں میگھالیہ کی عالمی شہرت یافتہ لکا ڈونگ ہلدی ، جس میں 7 فی صد سے زیادہ کرکومین شامل ہوتا ہے ، سکم کی جی آئی ٹیگ والی بڑی الائچی ، تری پورہ کا کوئن انناس ، آسام کی قدیم چائے ، منی پور کا کالا چاکھو چاول اور بہت سی دیگر چیزیں شامل تھیں ۔ ان مصنوعات کی 30 سے زیادہ بڑے خریداروں کے سامنے نمائش کی گئی ، جن میں ریلائنس اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں نئے اسٹارٹ اَپس کے نمائندے بھی شامل تھے ۔
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب لوک رنجن نے کلیدی خطبہ دیا۔ اس موقع پر مختلف ریاستی حکومتوں کے عہدیدار ، زراعت اور باغبانی کے ماہرین اور نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر جناب بی رمن جانے یلو ، این ای آر اے ایم اے سی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب منوج کمار داس اور این ای ایچ ایچ ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر آر کے سنگھ بھی موجود تھے ۔
این ای آر اے ایم اے سی ، جو شمال مشرقی خطے کے کسانوں / پیداوار کرنے والوں کی مدد کے لئے قائم کی گئی ہے ، کسانوں اور وسیع مارکیٹ کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ اس لئے او ڈی او پی پہل کے ساتھ موجودہ فروخت کاروں اور خریداروں کی یہ بڑی میٹنگ بہت اہم ہے ۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے کسانوں کی آمدنی اور صلاحیت کو بہتر بنانے کی خاطر خطے کی بہترین مصنوعات کو بڑے برانڈ کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے ۔ خریداروں ، فروخت کاروں اور این ای آر کی تمام 8 ریاستوں کے سرکاری نمائندوں کے درمیان تجارت پر مخصوص تبادلۂ خیال میں مدد کی گئی ۔ اس میٹنگ کے دوران 6 کروڑ روپئے کے اضافی لیٹر آف انٹینٹ ( ایل او آئی ) پر دستخط کئے گئے ۔
مذکورہ بالا آتم نربھر بھارت کے ویژن کا ایک براہ راست نتیجہ ہے ۔ ایک ضلع ایک پروڈکٹ پہل کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی خاطر ، اِس طرح کے روابط کو تشکیل دینے اور انہیں پائیدار بنانے کے لئے کام کر رہا ہے ۔ زراعت ، ٹیکسٹائل ، ہینڈی کرافٹ ، مینو فیکچرنگ جیسے مختلف شعبوں کی 700 سے زیادہ مصنوعات او ڈی او پی پہل کے تحت منتخب کی گئیں اور ملک کے ہر ضلع کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے برانڈ سے مربوط کیا گیا ۔ اس میں سب سے اہم رول تال میل پیدا کرنا ، مربوط نیٹ ورک تشکیل دینا اور خریداروں اور فروخت کاروں کی مدد کرنا ہے تاکہ تجارت کے فروغ اور سہولت کے بڑے مقصد کو حاصل کیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6786
(Release ID: 1836293)
Visitor Counter : 152