ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

بیوٹی اینڈ ویلنیس سیکٹر اسکل کونسل نے اسکل انڈیا مشن کے تحت 1.30 لاکھ  سے زیادہ طلباء کو یوگا انسٹرکٹر، ٹرینر کے طور پر تربیت دی ہے


بیوٹی اینڈ ویلنیس سیکٹر اسکل کونسل نے اسکل انڈیا مشن کے تحت مختصر  مدت کے تربیتی کورس کے پہلے  تقسیم ِ اسناد کے جلسے میں طلباء کی عزت افزائی کی

Posted On: 22 JUN 2022 3:11PM by PIB Delhi

مجموعی صحت کے لئے یوگا کو فروغ دینے کی کوشش  کے تحت ، ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت، بیوٹی اینڈ ویلنس سیکٹر اسکل کونسل (بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی) نے یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن کو منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا موضوع تھا  ، ’ یوگا کو ہاں کہو اور بیماری کو  نہ ‘ ۔ اسکل انڈیا مشن کے تحت بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کے مختصر  مدت کے تربیتی کورس میں کامیاب ہونے والے طلباء  کے لئے پہلا  تقسیم اسناد کا جلسہ منعقد کیا گیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یوگا پوری دنیا میں سب سے بڑی عوامی تحریک کے طور پر ابھرا ہے اور یوگا سے ، جو سکون ملتا ہے وہ نہ صرف افراد کے لئے بلکہ ہمارے پورے معاشرے کے لئے ہے۔ اس ویژن کے خطوط پر ، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیور شپ کی وزارت یوگا کے  شعبے میں کیریئر کے مختلف امکانات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے لئے یوگا کو اپنانے کی ترغیب دینے  کی خاطر بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

image001BZW9.jpg

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  مہمانِ خصوصی ، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ یوگا ، دنیا کے لئے بھارت کا تحفہ ہے ۔  ہماری  قدیم ویدک روایات میں  پیوست جڑوں کے ساتھ یوگا  ہمارے باطن کے ساتھ ساتھ ہماری ظاہری خوبصورتی کو نکھارنے کا ایک جامع طریقہ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ حقیقت میں تقسیم اسناد  کی اِس تقریب کو دیکھنا دل کو گرما دینے والا منظر ہے اور سرٹیفکیٹ نے انسٹرکٹروں کو ، جن میں سے بہت سے 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں ، فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس حقیقت کا اعادہ کیا ہے کہ علم کو بانٹنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔ ایسے میں ، جب کہ ہم کووڈ – 19 وباء کے تباہ کن اثرات سے ابھر رہے ہیں  ، میں  یوگا کے مستند انسٹرکٹروں اور ٹرینروں کے لئے مانگ میں تیزی سے اضافے اور  فوری ضرورت  کو محسوس کر تا ہوں ۔  میں بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کو وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق  تقسیم اسناد کا جلسہ منعقد کرنے کے لئے ایس ایس سی کو پہلا ادارہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

         بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی یوگا کے لئے تین خصوصی کورسز پیش کرتا ہے - یوگا انسٹرکٹر  بی اینڈ ڈبلیو ) این ایس کیو ایف 4 ، یو گا ٹرینر ( بی اینڈ ڈبلیو ) این ایس کیو ایف 5 اور سینئر یوگا  ٹرینر  ( بی اینڈ ڈبلیو  ) این ایس کیو ایف 6 ۔   آرٹ آف لیونگ،  دی یوگا انسٹی ٹیوٹ اور پتنجلی جیسے ادارے  سیکٹر اسکل کونسل سے مربوط ہیں اور انہوں نے اس  کو کامیاب بنانے میں  بڑا تعاون کیا ہے۔

         بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی ایک خودمختار ادارہ ہے  ، جو ایم ایس ڈی ای کی مجاز ایجنسی  ، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن  ( این ایس ڈی سی ) کے ذریعے قائم کیا گیا ہے تاکہ بیوٹی اور ویلنس انڈسٹری کے لئے ، اس سے مطابقت رکھنے والے نصاب اور کورسوں ، معلوماتی ڈاٹا بیس اور ڈلیوری نظام کے ذریعے ہنر مندی کو فروغ دینے کے لئے موثر نظام قائم کیا جا سکے ۔   اپنے قیام کے بعد سے کونسل نے  کئی روزگار کے مواقع پیدا کرکے بھارت کی افرادی قوت کی عالمی سطح پر ملازمت کی اہلیت کو فروغ دینے کے کئی اقدامات کئے ہیں ۔

image002DTLF.jpg

ایم ایس ڈی ای کے جوائنٹ سکریٹری جناب کے کے دویدی نے ، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کے شعبے میں روزگار کے مختلف مواقع کا فائدہ حاصل کرنے میں نوجوانوں کی مدد کی خاطر اسکل انڈیا  کی پائیدار کوششوں کے نتیجے میں  1.30 لاکھ  سے زیادہ طلباء کو پچھلے 8 برسوں کے دوران ملک بھر میں یوگا انسٹرکٹر اور ٹرینر کے طور پر تربیت دی گئی ہے  ۔  انہیں ہنر مندی کے مختلف اقدامات کے ذریعے ، بنیادی طور پر سابقہ آموزش کو تسلیم کرنے  (آر پی ایل) ،  مختلف مدت کی تربیت (ایس ٹی ٹی) اور  خصوصی پروجیکٹوں میں بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کے ذریعے تربیت دی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ ، وزارت کی کوششوں کی وجہ سے یوگا  ، بھارت کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے ،  جس سے لوگوں کو نہ صرف جسمانی  طور پر بلکہ روحانی  طور پر بھی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ آج پورے ملک کے عوام ہمارے اسکل انڈیا ٹریننگ سینٹروں  کے ذریعے یوگا سیکھ رہے ہیں اور ایک کیریئر  کے طور پر ، اس پر غور کر رہے ہیں ۔

بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کے مطابق، جن ریاستوں میں ہنر مند یوگا طلباء کی سب سے زیادہ تعداد ہے  ، وہ ہیں :اتر پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، ہریانہ، اڈیشہ، کیرالہ اور مغربی بنگال۔ سیکٹر اسکل کونسل کے سی بی ایس ای اسکولوں میں 11ویں اور 12ویں جماعت سے یوگا میں پیشہ ورانہ تعلیم کے کورس بھی موجود ہیں۔

         اس سے قبل بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی نے بھارتی نوجوانوں کو یوگا میں مہارت دینے کے لئے معززین کی موجودگی میں آرٹ آف لیونگ کے ساتھ  ، اس مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے تھے۔ بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کے سربراہ ڈاکٹر بلوسم کوچرنے پاس ہونے والے تمام طلباء کو  ، ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل  میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 6787



(Release ID: 1836291) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil