الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کرناٹک کے پٹّہ ڈَکل میں بڑے پیمانے پر یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے
وزیراعظم نریندر مودی جی کے وژن نے یوگا کو حقیقی معنوں میں عالمی بنا دیا ہے: راجیو چندر شیکھر
प्रविष्टि तिथि:
20 JUN 2022 4:48PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ کے پٹہ ڈکل میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ہنڈن ایئر پورٹ نوئیڈا سے ہبلی کے لئے پرواز سے پہلے وزیر موصوف نے اپنے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ کل وزیراعظم ایٹ نریندر مودی آئی ڈی وائی 2022 کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ ان کے وژن نے یوگا کو حقیقی معنوں میں عالمی بنا دیا ہے۔ اس سال ہم نے دنیا کے سامنے اپنے 75 آئیکونک آئی ڈی وائی مقامات پیش کئے ہیں۔ اس یوگا ڈے پر میں کرناٹک کے پٹہ ڈکل مندر میں موجود رہوں گا۔
ہبلی ایئر پورٹ پر وزیر موصوف کا ریاستی اور سرکاری حکومتوں کے افسران اور پارٹی کارکنان نے پُرجوش خیر مقدم کیا۔ پارٹی کارکنان کی قیادت ضلعی صدر جناب سنجے کپٹکر کر رہے تھے۔ ہبلی سے وزیر موصوف ضلع باگل کوٹ گئے، جہاں وہ 21 جون کو یوگا ڈے کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔
پٹہ ڈکل میں 300 سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ عوامی تقریبات کی قیادت وزیر موصوف کریں گےشرکاء یونیسکو کے عالمی ورثے والے مقام پر جمع ہو ں گے۔
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کے بین الاقوامی دن کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ 2022 کا یوگا کا عالمی دن پورے ملک اور پوری دنیا میں بے نظیر پیمانے پر منایا جا رہا ہے۔ مشرق میں فیجی سے مغرب میں سان فرانسسکو تک اعلیٰ سے ادنیٰ قیادت تک ، تمام رنگ و نسل ، ذات اور قومیت کے لوگوں نے اکیس جون کو یوگا کا عالمی دن منایا۔
ہر سال بین الاقوامی سطح پر یوگا کا دن منانے کا سلسلہ 2015 میں شرو ع ہوا۔ اس سے قبل وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اِس رُخ پر انتھک محنت کی۔ 11 دسمبر 2014 کو 193 رکنی اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متعلقہ تجویز منظور کی گئی۔
ہندوستان کی پسندیدہ ثقافتی ورثہ یوگا عالمی توثیق حاصل کر چکا ہے۔ یکم دسمبر 2016 کو یونیسکو کی نمائندہ فہرست میں اسے شامل یا گیا۔
اس سال آزادی کے 75ویں سال میں مودی حکومت نے لگاتار 8ویں سال یوگ کے 8ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر کرناٹک کے میسور سے وزیراعظم تقریبات کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر ضلع باگل کوٹ کے پٹہ ڈکل میں منعقد ہونے والی یوگا کی ایک بڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریبات ملک کے 75 مشہور مقامات پر منائی جا رہی ہیں۔
وزیر موصوف کا ضلع باگل کوٹ سے بالاتفاق ایک منفرد تعلق ہے۔ اکتوبر 2009 میں کرناٹک میں کئی دہائیوں کے بعد بدترین سیلاب آیا، جس نے ریاست کو تقریباً ایک ہفتے تک متاثر رکھا اور کرناٹک کے شمالی اور ساحلی علاقوں کے کئی اضلاع میں جان و مال کا زبردست نقصان ہوا۔ سیلاب کی زد میں آ کر سینکڑوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ ضلع باگل کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
راجیو چندر شیکھر کو مکانات کی تعمیر کے لئے کارپوریٹ کے عطیات کو چینلائز کرنے کے لئے حکومت کرناٹک کے آسرے پروگرام برائے بازآبادکاری کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جناب راجیو چندر شیکھر 50 سے زیادہ کارپوریٹوں کو تعمیراتی کام میں شامل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان لوگوں نے سیلاب سے متاثر خاندانوں کے لئے 80 ہزار گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیاتھا۔
راجیو شیکھر کے اپنے فاؤنڈیشن آر سی فاؤنڈیشن نے 3 گاؤوں کی ذمہ داری لی تھی اور 1000 مکانات کی تعمیر کا عہد کیا تھا۔ 2 نومبر 2009 کو ضلع باگل کوٹ کے بادامی تعلقہ میں سِر بڈگی کے مقام پر ‘‘ آسرے ’’ کے لئے بھومی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(रिलीज़ आईडी: 1836171)
आगंतुक पटल : 125