محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی میڈیکل کالج ، سنتھ نگر، حیدرآباد کے  میڈیکل طلباء کے پہلے بیچ کی تفویض اسناد کی تقریب منعقد ہوئی


حکومت ای ایس آئی سی اسپتالوں کی جدید کاری کے تئیں پر عزم ہے

محنت اور روزگارکے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کا کہنا ہے  کہ ریاست میں  رام چندرا پورم اور  نچارم میں  دومزید ای ایس آئی سی اسپتالوں کا  افتتاح ہونےوالا   ہے

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب کشن  ریڈی نے  عا لمی وبا کے عروج کے دوران ا ی ایس آئی اسپتال اور کالج کے ذریعہ پیش کی گئیں بے لوث خدمات کو سراہا

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو’ سوستھ بھارت‘ کی سمت میں کام کرنے کی نصیحت کی

Posted On: 18 JUN 2022 4:35PM by PIB Delhi

آج حیدرآباد میں  ای ایس آئی سی میڈیکل کالج سنتھ نگر کی تفویض اسناد کی تقریب منعقد کی گئی ۔ مرکزی کابینی وزرا  جناب بھوپیندر یادو، محنت اور روزگار ، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر ، جناب جی کشن ریڈی، ثقافت، سیاحت اوربھارت کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر ،  جناب رامیشور تیلی، محنت  اور روزگار اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیرمملکت نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی  اور آج ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کی  ڈگریاں حاصل کرنے والے  تقریبا 100 طلباء کے پہلے بیچ کو مبارکباد دی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZKCL.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B45K.jpg

 

کالج کے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے  طلباء کے پہلے بیچ  (2016-2017) کو  میرٹ ایوارڈس  محترم وزراء کے ہاتھوں سے دیئے گئے۔ سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلباء میں  ڈاکٹر این کرشنا سری (8 طلائی تمغے)، ڈاکٹر ایم لکشمی لاسیا (5 طلائی تمغے) ، ڈاکٹر انا پورنا کے (5 طلائی تمغے) اور ڈاکٹر پی وی ایس للیتھا سا ئی سری (5 طلائی تمغے) شامل ہیں ۔ ای ایس آئی سی  میڈیکل کالج سنتھ نگر کے ڈین ڈاکٹر سری نواس ایم  نے سند فراغت حاصل کرنے والے طلباء کو حلف دلایا۔

آج ڈگری حاصل کرنے والے نوجوان ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے  جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ  اگرچہ  طبی خدمات  پیش کرنا سماج کی خدمت کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے ، لیکن آپ لوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ  آپ کو تعلیم دینے والا ادارہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ’شرم یوگیوں‘ کی فلاح وبہبود  کا اہتمام کرتا ہے  اور اس لئے آپ کو بھی ان کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ  حکومت تمام ای ایس آئی سی اسپتالوں  کی جدید کاری  کے لئے عہد بند ہے اور اسی مناسبت سے  ایک نیا کیتھ لیب اور نیو کلیائی  میڈیسن لیب  ای ایس آئی سی حیدرآباد کو فراہم کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے مزید اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت سے  راما گندم، شمس آباد اور سنگا ریڈی  میں 100 بستروں والے اسپتالوں کی تعمیر کئے جانے کے لئے  زمین مہیا کرانے کی درخواست کی گئی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QBQ6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037F3K.jpg

 

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر  نےاعلان کیا کہ  ای ایس آئی سی پہلی بار  ہنرسیکھنے والے  ورکروں کے لئے  نیم طبی قسم کے  کاموں کو سیکھنے کے لئے  کورسیز شروع کرنے جارہا ہے ۔انہوں نے  بتایا کہ  افرادی قوت کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے  محض 8 مہینے کی مختصر مدت کے دوران  6400 اسامیوں کااشتہار جاری کیا گیا  جن میں  2000 سے زیادہ ڈاکٹرس اور تدریسی  فیکلٹی کے لوگ شامل ہیں ۔ یہ معلومات دیتےہوئے  کہ ای شرم پورٹل پر  28 کروڑ ورکرو  ں کااندراج کیا جاچکا ہے ، وزیر موصوف نے کہا کہ  تعمیراتی منصوبوں اور اسامیوں کی نگرانی کرنے کے لئے  مزید پورٹل  متعارف کرائے گئے ہیں ۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  نے، جوکہ مقامی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ، عملے کے افراد کی سچی لگن اور ای ایس آئی سی اسپتال سنتھ نگر کی طبی خدمات کے  بہترین معیار پر  اپنی خوشی کااظہار کیا ۔ اس اسپتال کے  ا پنے پچھلے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ای ایس آئی سی اسپتال نے  نہ صرف اس سے فیضیاب ہونے والوں کی بے لوث خدمت کی ہے بلکہ  کووڈ -19 عالمی وبا کے دوران  عوام  النا س  کو بھی فیض پہنچایا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006A7SR.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZKLZ.jpg

 

اس سے قبل  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرمملکت جناب رامیشور تیلی  نے   ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو اپنی طرف سے تہنیت پیش کی اورانہیں  ’سوستھ بھارت اور آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو حقیقی روپ دینے کی نصیحت کی ۔

اس  تفویض اسنادکی تقریب میں  ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر  جنرل جناب مکھ میت ایس بھاٹیا، میڈیکل کمشنر  (طبی تعلیم) ڈاکٹر انشو چھابڑا اور ای ایس آئی سی کے دیگر افسران نے  شرکت کی ۔

 

 

**********

 

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:6768



(Release ID: 1836159) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Tamil