خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نے  پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے  ایس وائی) کی ذیلی اسکیموں کے تحت درخواستیں طلب کیں

Posted On: 21 JUN 2022 7:21PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)  کی درج ذیل ذیلی اسکیموں کے تحت درخواستیں طلب کررہی ہے:

  • ایگروپروسیسنگ کلسٹرز (اے پی سی) کے لئے  بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے سے متعلق اسکیم ۔
  • خوراک کی ڈبہ بندی اور صلاحیتوں کے تحفظ  (یونٹ اسکیم) کی فراہمی / توسیع (سی ای ایف پی پی سی) کی اسکیم
  • مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر (کولڈ چین) کی اسکیم
  • غذائی تحفظ اور معیار کی ضمانت کا بنیادی ڈھانچہ (ایف ٹی ایل)
  • آپریشن گرینس – طویل مدتی اقدامات  (او جی)

وہ ممکنہ  پروموٹرس  /  سرمایہ کار / صنعت کار جو اہل ہیں  اور خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق ادارے / اکائیاں قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں  ،  27 جون 2022  صبح 10.00 بجے سے  اپنی درخواستیں  https://sampada-mofpi.gov.inپر  آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔

درخواستیں متعلقہ ذیلی اسکیموں کی  8 جون 2022 کو جاری کردہ کام کاج سے متعلق ترمیم شدہ رہنما خطوط کے  مطابق  www.mofpi.gov.inپر  داخل کی جانی چاہئیں۔

بولی سے قبل  ہونے والی میٹنگ 4 جولائی 2022 کو  11.00 بجے  صبح کمرہ نمبر 120، پنچ شیل بھون، ا گست کرانتی مارگ، نئی دہلی  میں منعقد ہوگی۔

دلچسپی کے اظہار (ای او آئی) کےحوالے سے ذیلی اسکیموں کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کاالگ سے جائزہ لیا جائے گا  اور اہلیت کے معیار پر پورا اترنے اور ذیلی اسکیموں کے متعلقہ رہنما خطوط میں بیان کردہ کم از کم کوالیفائنگ اسیسمنٹ کے شرائط کو پورا کرنے کے ساتھ ہی  میرٹ پر منظوری دی جائے گی ۔

ڈیمانڈ ڈرافٹ کی اصل کاپی  درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ کے بعد ایک ہفتہ کے اندراندر وزارت کو موصول ہوجانا چاہئے۔

آن لائن درخواست جمع کرانےکی آخری تاریخ 10 اگست 2022 شام 5.00 بجے ہے۔

 

 

**********

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:6766


(Release ID: 1836148) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Marathi , Hindi