وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے یوگا کا آٹھواں بین الاقوامی دن منایا


وزیر اعظم کے ویژن ’’ یوگا کا محافظ دائرہ ‘‘کے حصے کے طور پر پریکٹس کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUN 2022 2:16PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 21 جون ، 2022 ء کو کرناٹک کے میسورو میں ، وزیر اعظم کے یوگا پروگرام کے ساتھ ساتھ نئی دلّی میں ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹر پر یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، ڈیفنس اکاؤنٹس کے کنٹرولر جنرل رجنیش کمار، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب بی آنند اور وزارت دفاع اور ڈیفنس اکاؤنٹس کے محکمے کے سینئر افسران اور عملے کے افراد نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں جناب بھٹ نے یوگا کو عوامی زندگی میں اجاگر کرنے اور ہر ایک کو یوگا کی مشقیں اپنانے کی ہمت افزائی کرنے کے لئے وزیر اعظم کے ویژن کی ستائش کی۔ وزارت دفاع کے سینئر افسران اور ملازمین نے وزارت آیوش کے کامن یوگا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے مورار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے انسٹرکٹرز کی رہنمائی میں یوگا کی مشقیں کی۔ اس سال آئی ڈی وائی کا موضوع ہے، ’’ انسانیت کے لئے یوگا ‘‘ ۔

آزادی کے امرت مہوتسو کو 8ویں آئی ڈی وائی تقریبات کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے ، وزیر اعظم کی طرف سے 75 مرکزی وزراء کی قیادت میں ملک بھر میں 75 اہم مقامات پر یوگا کے وسیع مظاہروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ، مختلف تعلیمی، سماجی، سیاسی، ثقافتی، مذہبی، کارپوریٹ اور دیگر سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی یوگا پروگرام منعقد کئے ، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

میسورو میں وزیر اعظم کے یوگا پروگرام اور ’’ یوگا کا محافظ دائرہ ‘‘ کے ایک نئے پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف مرکزی وزارتوں نے یوگا کی تقریبات کا اہتمام کیا ، جو 79 ملکوں اور اقوام متحدہ کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بیرونی ملکوں میں بھارتی مشنوں کے ذریعے یوگا کی متحد کرنے والی قوت کا مظہر ہے ، جس نے قومی سرحدوں کو بھی عبور کر لیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 6727


(ریلیز آئی ڈی: 1836116) وزیٹر کاؤنٹر : 125
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi