قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انصاف کے محکمے کے ذریعے یوگا کے عالمی دن، 2022 کا اہتمام

Posted On: 21 JUN 2022 7:05PM by PIB Delhi

محکمہ برائے انصاف، وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند نے آج یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) جیسلمیر ہاؤس میں اپنے احاطے میں منایا، جو کہ ایک تاریخی عمارت ہے۔ اس تقریب میں جناب ایس کے جی رہاتے، سکریٹری، محکمہ برائے انصاف کے ساتھ محکمہ کے سینئر افسران اور عملہ نے شرکت کی۔

بھارت کی سپریم کورٹ، تمام 25 ہائی کورٹس اور ملک بھر کی ضلعی عدالت اور ماتحت عدالت کے احاطے میں یوگا کے عالمی دن، 2022 کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے محکمہ اور عدلیہ قریبی تال میل میں تھے۔ یہ تقریب مختلف عدالتوں کے احاطے میں غیرمعمولی پیمانے پر منائی گئی جس میں عدلیہ کے 30,000 سے زائد ارکان نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان، ہائی کورٹس کے معزز جج صاحبان اور ضلعی اور ماتحت عدالتوں کے جوڈیشل افسران، عدالتی افسران اور عملہ اور بار کے ممبران شامل تھے۔ بھارت کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس جو کہ منفرد فن تعمیر کے ساتھ مشہور عمارتوں میں واقع ہیں، نے اس موقع پر شان میں اضافہ کیا۔ مشترکہ یوگا ضابطے، ماہرین کے ذریعہ مختلف یوگا آسنوں کے فوائد کے بارے میں آگاہی اور یوگا کا مظاہرہ، اس تقریب کے دوران کی کچھ سرگرمیاں تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ICWL.jpg

ڈی او جے، جیسلمیر ہاؤس

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QAP3.jpg

سپریم کورٹ آف انڈیا

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QRA2.jpg

(کچھ ہائی کورٹس مثلاً الہ آباد، مدراس، جھارکھنڈ اور پٹنہ کی مشہور عمارتوں میں یوگا کی تقریبات کی تصاویر)

 

یوگا کا بین الاقوامی دن کا ارتقاء بھارت کی صحت عامہ کی سب سے اہم پہل کے طور پر ہوا ہے اور حکومت ہند نے اسے ایک عوامی تحریک کی شکل دی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن (آئی ڈی وائی) قرار دینے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا۔ دنیا بھر میں یوگا کی یہ مقبولیت ہمارے ملک کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یوگا ہمارے ملک کے ثقافتی اور روحانی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔

اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ سال کے دوران منایا جا رہا ہے جس کے لیے آیوش کی وزارت نے پورے بھارت میں 75 مشہور مقامات پر یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کا منصوبہ بنایا، جس سے ہندوستان کو عالمی سطح پر برانڈ کے طور پر پیش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 کا موضوع ‘‘انسانیت کے لئے یوگا’’ ہے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کووڈ 19 وبائی مرض کے عروج کے دوران یوگا نے انسانیت کی تکالیف کو دور کرنے میں غیرمعمولی خدمت کی۔ کووڈ کے بعد کے ابھرتے ہوئے جغرافیائی اور سیاسی منظرنامے میں بھی یوگا نے ہمدردی اور مہربانی کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کیا اور دنیا بھر کے لوگوں میں اتحاد کے احساس کو فروغ دیا اور ان میں لچک پیدا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U:) 6757


(Release ID: 1836113) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi