وزارت خزانہ
وزیر اعظم نے میسور میں بڑے پیمانے پر یوگا کی نمائش کے ساتھ بین الاقوامی یوم یوگ تقریب کی قیادت کی
یوگ اب ایک عالمی تہوار بن چکا ہے، یوگ صرف کسی فرد کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے: وزیراعظم
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے جنتر منتر، نئی دہلی میں بین الاقوامی یوم یوگ تقریبات میں شرکت کی
Posted On:
21 JUN 2022 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21/جون 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے میسورو پیلس گراؤنڈ میں ہزاروں شرکاء پر مشتمل ایک بڑی یوگ نمائش میں شرکت کرکے 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ کی تقریب کو منایا۔
میسورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’یوگا ہمارے معاشرے، قوموں، دنیا اور ساری کائنات میں امن لاتا ہے۔ میں اس 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج دنیا کے تمام حصوں میں یوگ پر عمل کیا جا رہا ہے۔ یوگ سے امن صرف افراد کے لیے نہیں، بلکہ یہ ہماری قوموں اور دنیا میں امن لاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ پوری کائنات ہمارے اپنے جسم اور روح سے شروع ہوتی ہے۔ کائنات ہم سے شروع ہوتی ہے اور یوگ ہمیں اپنے اندر کی ہر چیز سے آگاہ کرتا ہے اور بیداری کا احساس پیدا کرتا ہے۔‘‘
یوگ کی وسیع پیمانے پر قبولیت پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’’یوگ اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگ صرف کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے، لہٰذا اس بار یوگ کے بین الاقوامی دن کا تھیم ہے - یوگا فار ہیومینٹی۔
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن آج یہاں مشہور جنتر منتر پر مرار جی دیسائی یوگا انسٹی ٹیوٹ کے یوگا پریکٹیشنرز کے ساتھ یوگ کے 8ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی 2022) کی تقریبات میں شامل ہوئیں۔
روزمرہ کی زندگی میں یوگ کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ آج ہمارے یہاں جمع ہونے کی وجہ دنیا کے ساتھ بھارت کی بھلائی کے خیال کو بانٹنا ہے۔ آج کا جشن یوگ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوگ کے خیال کے ساتھ پوری دنیا میں فعال شراکت داری اور سرگرم طریقے پر اسے اٹھانے اور لے جانے کا نتیجہ ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یوگ اس چیز کی ایک علامتی مثال ہے جو بھارت پوری کائنات کو پیش کرتا ہے۔ اس سے پہلے، یوگا پریکٹیشنرز، جنھیں دوسری تہذیبوں تک رسائی حاصل تھی، نے اپنے علم کو بھارت سے باہر کے خطوں تک پھیلایا، لیکن اس سے قبل بھارت اور بیرون ملک اسے اس پیمانے پر کبھی نہیں لیا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی یوگ کو عالمی علمی اثاثہ کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے اسے اقوام متحدہ میں لے گئے۔ وہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ کے طور پر منایا جائے گا اور تب سے آپ نے دیکھا ہے کہ نہ صرف اس دن بلکہ پورے سال یوگ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’یوگ ایک بہت ہی ترقی یافتہ، دماغ اور جسم کو متحد کرنے والی ورزش ہے۔ یہ بھارت کے سب سے بڑے اثاثوں میں سے ایک ہے۔ ہزاروں سالوں میں اس کی خوبیوں سے واقف لوگوں نے اس پر عمل کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ اس کی فطری تعلیمات میں کوئی زنگ نہیں پڑا ہے۔ جس طرح سے اس پر عمل کیا جاتا رہا ہے وہ بھی برقرار ہے۔‘‘
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ یوگ صرف ایک ورزش نہیں ہے، بلکہ یہ دماغ اور جسم کو ہم آہنگ کرنے کے لیے متحد کرتا ہے۔ یہ بھارت کا ایک بڑا اثاثہ ہے جس کی آج عالمی سطح پر تعریف کی جارہی ہے، نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ دماغ کی چوکسی اور ایک اچھی طرح سے مربوط اعصابی نظام اور خون کی گردش کے لیے بھی۔ یوگ کی طبی خوبیاں بہت اچھی طرح سے دستاویز بند ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری آج پراشر جھیل، منڈی، ہماچل پردیش میں پریکٹیشنرز کے ساتھ 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) 2022 کی تقریبات میں شامل ہوئے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کسن راؤ کراڈ آج احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر یوگا پریکٹیشنرز کے ساتھ 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) 2022 تقریبات میں شامل ہوئے۔
دو سال کے بعد جب یوم یوگ تقریبات کووِڈ – 19 کے پروٹوکول کے ساتھ منسلک ہوئیں، ملک بھر میں اس سال آئی ڈی وائی 2022 کے 8ویں ایڈیشن کے لیے ’’یوگا فار ہیومینٹی‘‘ کے پیغام کی حمایت کے لیے بڑے پیمانے پر جوش و خروش اور شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
اس سال بین الاقوامی یوم یوگ میں بہت سی چیزیں پہلی بار دیکھی گئیں، جن میں ایک ’’گارڈین رِنگ‘‘ پروگرام بھی شامل ہے، جس میں سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ساتھ 16 مختلف ٹائم زونز میں یوگ کرنے والے لوگوں کی لائیو اسٹریمنگ بھی شامل ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی کابینی وزراء کے ذریعے یوگ کی نمائش بھارت بھر میں 75 مشہور مقامات پر ہورہی ہے۔ اس میں اسٹیچو آف یونٹی یعنی مجسمہ اتحاد بھی شامل ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6756
(Release ID: 1836095)
Visitor Counter : 149