وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے  مدھیرا سن ٹیمپل ، مہسانہ، گجرات میں  یوگا کے بین الاقوامی دن کی  تقریبات میں حصہ لیا


عالمی سطح پر  یوگا کواختیار کیا جانا  ہندوستان کےلئے  باعث افتخار ہے : جناب پرشوتم روپالا

جناب پرشوتم روپالانے 5000 سے زیادہ کسانوں اور گجرات کے لوگوں کے ساتھ  یوگا میں حصہ لیا

Posted On: 21 JUN 2022 12:22PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت نے 21 جون 2022 کو  یوگا کا 8 واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا ۔ چونکہ  یوگا کا 8 واں بین الاقوامی دن  آزادی کاامرت مہوتسو سال کے اندر واقع ہورہا ہے ، اس لئے   بھارتی حکومت نے محترم وزیراعظم کی قیادت میں  اس تقریب کو ملک بھر میں 75 مشہور مقامات پر منعقد کیا ۔ اس کے علاوہ  بیرون ملک ’’  گارجین رنگ‘‘ کے تصور کے ساتھ  مختلف ہندوستانی سفارتخانوں کی طرف سے  دنیا بھر میں 75 مقامات پر یہ تقریب منائی گئی ۔  یوگا کے 8 ویں بین الاقوامی دن کا خصوصی موضوع  ’’انسانیت کے لئے یوگا‘‘ ہے۔

اجتماعی  یوگا کی خاص تقریب میسور پلیس ، میسورو، کرناٹک میں محترمہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں منعقد کی گئی  ، جہاں سے انہوں نے آج  ان تقریبات سے  ورچوئل طور پر خطاب کیا ۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نےآج  مودھیرا سن ٹیمپل ، مہسانہ، گجرات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے یوگا کی تقریب میں شرکت کی ۔  اس تقریب میں  جناب روشی کیش پٹیل،  وزیر برائے صحت  و خاندانی بہبود ، حکومت گجرات ، محترمہ  شاردابین پٹیل، رکن پارلیمنٹ مہسانہ، جناب رمن بھائی، ایم ایل  اےبیجا پور اور جناب رجنی کانت پٹیل، ایم ایل اے ، بیچراجی نے بھی شرکت کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ORD8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q7C8.jpg

 

مرکزی وزیر موصوف نے  5000 سے زیادہ  ڈیری کسانوں، مقامی اہم شخصیات ، طلبہ وغیرہ کے ساتھ  کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی ) میں حصہ لیا ۔ مہسانہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ملک پروڈیوسرس یونین لمیٹڈ  کے رکن ڈیری کسانوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

یوگاکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پرشوتم روپالانے بتایا کہ عالمی پیمانے پر یوگا کو اختیار کیا جانا ہندوستان کے لئے باعث افتخار ہے اس لئے کہ یوگا  ہمار ی ثقافتی اور روحاجی وراثت  کالازمی جز ہے۔

گجرات کے وزیراعلی ٰ جناب بھوپیندر رجنی کانت پٹیل نے بھی ورچوئل طریقے سے  اس تقریب سے خطاب  کیا اور ہماری روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ گجرات کی حکومت نے اس تقریب کو  پوری طر ح کامیاب بنانے کے لئے  انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ تمام انتظامی اور لوجسٹک امداد فراہم کی ۔

مدھیرا کا سن ٹیمپل جس کا  نمبر کونارکیز کے سوریہ مندر کے بعد آتاہے، گجرات میں  مندر کے  فن تعمیر کے  بہترین نمونوں میں سے ایک ہے ۔ 11 ویں صدی عیسوی میں تعمیر کردہ یہ مندر ، پاٹن شہر سے 30 کلو میٹر کےفاصلے پر  دریائے روپین کی ایک معاون ندی پشپ وتی ندی کے  بائیں کنارے پر ، مہسانہ ضلع کے بیچراجی  تعلقہ میں بنا ہواہے ۔

 

 

                                                 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XR53.jpg

                                                             

                                                 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043UP6.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H343.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PYEY.jpg

*************

 

 

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6719

 



(Release ID: 1835841) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Gujarati