اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کے وزیر اور یوگا کے شائقین نےمہابودھی ٹیمپل، بودھ گیا میں  یوگا کا بین الاقوامی دن منایا


ملک بھر میں 75  آئیکونک  مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو سال منایا جارہا ہے

یوگا زندگی کو صحت مند اور خوشگوار بنانے میں مدد کرتا ہے: جناب  رام چندر پرساد سنگھ

Posted On: 21 JUN 2022 12:31PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ملک بھر میں 75  آئیکونک مقامات پر  آزادی کا امرت مہوتسو سال کے موقع پر یوگا کا بین الاقوامی دن  (آئی ڈی وائی ) 2022 منایا جارہا ہے جس کی تھیم   ’’ انسانیت کے لئے یوگا‘ ہے۔  اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے بہار کے بودھ گیا میں مہابودھی ٹیمپل میں ایک ہزار سے زیادہ یوگا شائقین کے ساتھ  کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی مشق کرکے یوگا کا بین الاقوامی دن  کا جشن منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OP9P.jpg

 

بودھ گیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے سبھی  کی زندگی میں دماغ، جسم اور روح کے لیے یوگا کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ جناب  رام چندر پرساد سنگھ نے کہا کہ ملک وزیر اعظم کا  شکر گزار ہے کہ انہوں نے اس قدیم بھارتی عمل کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جشن بنایا۔ اسٹیل کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ یوگا کے اس  بین الاقوامی  دن کے موقع پر  بہت سی نئی شروعاتیں  کی گئی ہیں جو وزیر اعظم کی متحرک قیادت میں کی گئی ہیں  اور جو کئی دہائیوں تک بھارت کی تعریف بیان  کرتی رہیں گی۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UH0D.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YUIJ.jpg 

 

                         https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E158.jpg

 

آرٹ آف لیونگ، بہار چیپٹر   یوگا سے متعلق وہ  معاون  ادارہ  ہے جس نے  تقریب  کے لئے سہولت فراہم کرائی اور  ان کے تربیت کار کی نگرانی میں کامن یوگا پروٹوکول  کو انجام دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 6722                          



(Release ID: 1835831) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu