وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع  ، دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے  نئی دہلی میں 22 جون کو اپنے آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ  مذاکرات کریں گے

Posted On: 21 JUN 2022 12:53PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 22 جون 2022 کو آسٹریلیائی نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع  جناب رچرڈ مارلیز کے ساتھ دوطرفہ  گفتگو کریں گے۔ اس دوطرفہ گفتگو کے دوران ،  دونوں وزراء دونوں ممالک کے درمیان  دفاع کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیں گے اور دوطرفہ  رابطہ کاری کو  مزید مضبوط کرنے کے لئے  نئےاقدامات کریں گے  تلاش کریں گے۔ یہ وزراء مشترکہ مفاد  والے  علاقائی اور عالمی امور پر  اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کریں گے۔

 جناب رچرڈ مارلیز ہندوستان کے اپنےچار روزہ  دورے کے پہلے مرحلہ میں  20 جون 2022 کو  گوا پہنچے۔  انہوں نےآج گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کا دورہ کیا  اور  گوا میں اپنے قیام کے دوران دن میں  آئی این ایس ہنس کا دورہ بھی کریں گے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا جون 2020 سے جامع دفاعی شراکت داری میں شامل ہیں اور اس  ساجھیداری کا  بنیادی ستون دفاع کا شعبہ ہے ۔  یہ شراکت داری  اعداد،  کھلے ہوئے، سب کی شمولیت والے اور خوشحال  ہند بحر الکاہل خطے کے مشترکہ وژن پر مبنی ہے ۔  دونوں جمہوری حکومتوں کا مشترک مفاد پورے خطے  کے امن اور خوشحالی سے وابستہ ہے ۔

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

 

U. No.6718


(Release ID: 1835822) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil