ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے گنکٹاک میں یوگا ڈے پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 20 JUN 2022 6:06PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی چوبے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر گنکٹاک سکم میں یوگا ڈے پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ کئی مرکزی وزراء یوگا ڈے کے موقع پر مختلف ریاستوں میں موجود رہیں گے۔ اس سلسلے میں وزیر مملکت اشونی کمار چوبے گنکٹاک کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔

جناب اشونی چوبے نے کہا کہ ہمارے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یوگا کی مقبولیت نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں بڑھی ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے باقاعدگی سے یوگا کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب لوگ یوگا کے فائدوں سے واقف ہوگئے ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر یوگا بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یوگا میں شامل ہوں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہر کسی کو اس پروگرام میں شامل ہونا چاہئے اور یوگا کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنانا چاہئے۔

*****

 

U.No:6696

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1835729) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi