وزارات ثقافت

جناب جی کشن ریڈی جیوترگمیا کا افتتاح کریں گے جو گمنام فنکاروں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کا فیسٹویل ہے۔ یہ اکیس جون سے پچیس جون تک چلے گا

Posted On: 20 JUN 2022 6:11PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر جو ملک کی آزادی کے پچہتر برس مکمل ہونے کا جشن ہے اور عالمی یوم موسیقی کے موقع پر سنگیت ناٹک اکیڈمی جیوتر گمیا پیش کررہی ہے، جو ملک بھر سے منفرد آلات موسیقی کی انوکھی صلاحیتوں کے مظاہرے کا فیسٹویل ہے ۔ ان میں سڑکوں پر گانے والے، ٹرینوں میں لوگوں کو تفریح کرانے والے، مندروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے وغیرہ شامل ہیں۔ ثقافت ، سیاحت اور ڈی این ای آر کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی فیسٹویل کا افتتاح کریں گے۔

فیسٹویل کا مقصد عام لوگوں کو نادر موسیقی آلات کا استعمال کرنے والوں کے بارے میں بیدار کرنا اور ایسے گمنام فنکاروں کو سامنے لانا ہے جو شہرت سے دور رہ جاتے ہیں۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی کی یہ انوکھی کوشش ہے ، ہندوستان کے پرفارمنگ فنون میں نئی جان ڈالی جائے گی  اور یہ کوشش موسیقی کے عالمی دن کی تقریبات سے آگے بھی جاری رکھی جائیں گی۔

ہندوستان کے کونے کونے  میں موسیقی کی لہریں ہیں، یہ ایک عام منظر ہے کہ بانسری  بجانے والے اور کلیپر والے کھلے آسمان کے نیچے موسیقی کی تانیں بکھیرتے ہیں اور ہماری روز مرہ کی زندگی کی بھاگ دوڑ میں تھوڑی سی دیر کے لئے ہمیں سکون مل جاتا ہے۔ لیکن ان لوگوں کا کوئی شکریہ ادا نہیں کرتا۔ ہمارے ملک میں انوکھے آلات موسیقی بھی بھاری تعداد میں نظر آتے ہیں جو سرپرستی اور مواقع کے فقدان میں کہیں کھولے جارہے ہیں۔

اس فیسٹویل کے لئے گمنام فنکاروں کی تلاش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ امیدواروں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے فن کی ایک چھوٹی کلپ اور اپنی تفصیلات روانہ کریں۔ ممتاز اداروں ثقافتی مراکز، این این اے انعام یافتگان اور ممتاز موسیقاروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس طرح کے گمنام باصلاحیت فنکاروں کی کھوج میں مدد کریں۔ تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اور سفارشات کو دیکھنے کے بعد اکیس جون سے پچیس جون تک کے پانچ روزہ فیسٹویل کے لئے پچہتر فنکاروں کو منتخب کیا گیا۔

ایک پانچ روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جو تعلیمی نوعیت کی بھی ہوگی اور ایک دوسرے سے ملنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ ملک بھر سے فنکار اس فیسٹویل میں حصہ لیں گے۔

اکیڈمی کی رابندر بھون میں ایک گیلری ہے جہاں موسیقی کے آلات ، مکھوٹے اور کٹھ پتلیاں موجود ہیں۔ فیسٹیول کے ہر روز موسیقی کے آلات تیار کرنے کا لائیو مظاہرہ کیا جائے گا۔ داخلہ مفت ہوگا۔

*****

U.No:6695

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1835683) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Marathi , Hindi