وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا آئندہ روز گجرات کے موڈھیرا سوریہ مندر میں منعقد ہونے والے آئی ڈی وائی 2022 پروگرام میں حصہ لیں گے
یوم یوگ تقریبات
آزادی کا امرت مہوتسو
Posted On:
20 JUN 2022 2:22PM by PIB Delhi
’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے سال میں بین الاقوامی یوم یوگ۔2022 منایا جا رہا ہے۔ آیوش کی وزارت پورے ہندوستان میں 75 مشہور مقامات پر بین الاقوامی یوم یوگ تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کرناٹک کے میسور سے اس پروگرام کی قیادت کریں گے۔
ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا آئندہ روز یعنی 21 جون کو گجرات کے مہسانا میں واقع مشہور موڈھیرا سوریہ مندر سے آئی ڈی وائی-2022 پروگرام کی قیادت کریں گے۔ اس پروگرام میں 4500 سے زائد ڈیری کاشتکار، طلبا اور دیگر معززین شامل ہوں گے۔ آئی ڈی وائی-2022 کا موضوع ’’یوگ برائے انسانیت‘‘ ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام جاری ’آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)‘ جشن سے مکمل طور پر ہم آہنگی کے ساتھ پوری دنیا میں شاندار انداز میں کیا جائے گا۔آئی ڈی وائی کا اہم مقصد لوگوں کے لیے یوگ کے صحتی فوائد کے بارے میں عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے۔گذشتہ برسوں کے دوران بین الاقوامی یوم یوگ صحت کے لیے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
قومی ڈیری ترقیاتی بورڈ (این ڈی ڈی بی)، گجرات کوآپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) اور مہسانا ضلع کوآپریٹیو ملک پروڈیوسرز یونین لمیٹڈ کے تعاون سے حکومت ہند کی ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت کے تحت مویشی پالن اور ڈیری کا محکمہ مہسانا میں واقع مشہور مقام موڈھیرا سوریہ مندر میں آئی ڈی وائی-2022 منارہے ہیں۔
یوگ سے متعلق تقریبات کا اہتمام آئی ڈی وائی۔2022 کے لیے نوڈل وزارت یعنی آیوش کی وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے کام کاج کے معیاری ضابطے (اس او پی) کے مطابق کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6682
(Release ID: 1835639)
Visitor Counter : 186